اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) وزارت پیٹرولیم اور گیس نے ماہ صیام میں روزہ داروں کے لئے تحفے کا بند وبست کر لیا ، یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کئے جانے کا امکان ہے۔ ایک طرف کبھی گیس کے کم پریشر کی دہائی ، کبھی بجلی کی بندش کا رونا ، صارفین کو ایک نہیں متعدد مشکلات کا سامنا ہے۔ لیکن دوسری جانب حکو مت آئے دن قیمتوں میں اضافہ کا بوجھ ڈالنے سے بھی باز نہیں رہتی۔ ذرائع کے مطابق وزارت پیٹرولیم کی جانب سے یکم جولائی سے گیس کی قیمتیں بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس انفراسٹرکچربل کی منظوری کے بعد قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ صنعتی صارفین کیلئے گیس 53 فیصد جبکہ کمرشل صارفین کیلئے 18 فیصد مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق کھاد کے کارخانوں کیلئے گیس 64 فیصد مہنگی کی جائے گی ، جبکہ سی این جی کی قیمت میں پچیس فیصد اضافےامکان ہے۔ گھریلو صارفین کی تیسری سلیب کیلئے گیس 15 فیصد اور کیپیٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس 30 فیصد مہنگی ہو سکتی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلامیہ وزارت پیٹرولیم جاری کرے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں