بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

اس شخص کو گرفتار کیا جائے ، احتساب عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 11  فروری‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی )احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے قیصر امین بٹ کے ورانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 24 فروری کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے پیرا گون ہائوسنگ ریفرنس کی سماعت کی خواجہ سلمان رفیق کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

عدالت نے دوران سماعت جیل حکام سے پوچھا کہ خواجہ سعد رفیق کہاں ہیں جس پر جیل حکام نے بتایا کہ سعد رفیق اسلام آباد قومی اسمبلی کے سیشن میں مصروف ہیں۔عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ قیصر امین بٹ کہاں ہیں ان کا بیان قلمبند کرنا ہے جس پر نیب پراسیکیوٹر آصف ممتاز نے جواب دیا وہ بیمار ہیں ان کی میڈیکل رپورٹس موجود ہیں۔ عدالت نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے قیصر امین بٹ کے ورانٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے عزیز بھٹی ٹائون سے پیراگون ہاسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ نیب کو فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 24فروری تک ملتوی کر دی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…