جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بیا ن پر اعتراض،زرداری نے راجہ پرویز اشرف کو نظر انداز کرنا شروع کردیا

datetime 19  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے) پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں آصف علی زرداری کے بیان پر اعتراض کرنے والے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پارٹی کے واحد لیڈر تھے اور اس رائے کے اظہار کے بعد عینی شاہدین نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ آصف علی زرداری اجلاس کے خاتمے پر انہیں مسلسل نظر انداز کرتے رہے ۔ پارٹی کے دیگر رہنماﺅں کو آصف علی زرداری ہاتھ پکڑ پکڑ کر کھانے کی میز پر لے جاتے رہے مگر راجہ پرویز اشرف حیرت زدہ نظروں سے اپنے قائد کی نظر انداز کرنے والی ادا کو دیکھتے رہے ۔ واضح رہے کہ اجلاس کے شروع ہوتے ہی راجہ پرویز اشرف نے یہ رائے دی تھی کہ شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو اس موقع پر یہ بیان نہیں دینا چاہیے تھا کیونکہ ملک میں اس وقت ہم آہنگی کی ضرورت ہے آصف علی زرداری نے اس رائے پر ردعمل دینے کی بجائے راجہ پرویز اشرف کو نظر انداز کرنا شروع کردیا ۔ واضح رہے کہ راجہ پرویز اشرف نے رضا کارانہ استعفیٰ کی پیشکش بھی کی تھی اور کھانے کے دوران کچھ رہنما یہ بھی کہتے ہوئے دیکھے گئے کہ راجہ پرویز اشرف سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں آنے سے پہلے راولپنڈی والوں سے مل کر آئے ہیں ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…