جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

پولیس کانسٹیبل کی دو ساتھیوں کے ہمراہ آٹھویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی، پولیس کانسٹیبل کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 9  فروری‬‮  2020 |

سرگودھا(این این آئی) پولیس کانسٹیبل کی دو ساتھیوں کے ہمراہ آٹھویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔جس پر پولیس کانسٹیبل کو معطل کر کے رپورٹ طلب کر لی گئی۔ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ میانوالی وانڈھی گھنڈ والی کے منیر کی 14 سالہ بیٹی(ر) آٹھویں کی طالبہ کو گھر سے پیدل سکول جاتے ہوئے راستہ میں ایاز شاہ نے ساتھی سعد کے ہمراہ زبردستی موٹر سائیکل پر سوار کر لیا اور محلہ میانہ میں مسجد سلطان علی کے قریب ملک اسد کے مکان پر لے گئے

جہاں تینوں نے طالبہ سے مبینہ طور پر زبردستی زیادتی کی۔ جس کے باعث طالبہ کی حالت غیر رہی اور اس کا طبی معائنہ کروا لیا گیا۔ پولیس تھانہ سٹی میانوالی نے بچی کے والد منیر کی مدعیت میں اجتماعی زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔جس پر پولیس کانسٹیبل کو معطل کر کے حکام نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ متاثرہ بچی کے لواحقین نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انصاف کرتے ہوئے بچی کی زندگی برباد کرنے والے ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…