بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

14سال شوہر کی خدمت کی ، بدلے میں اس نے مجھے دھوکہ دیا،شبنم مجید کا خلع سے متعلق اہم اعلان

datetime 9  فروری‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)گلوکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ ابھی خلع کیلئے باقاعدہ درخواست دائر نہیں کی اورخاندان میں مشاورت کے بعد اس حوالے سے فیصلہ کروں گی، میںنے اپنے خاوند کی پہلی بیوی سے بچوں کا مستقبل سنوارا جبکہ میرے بچوں کا مستقبل دائو پرلگا دیا گیا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شبنم مجید نے کہا کہ میںنے زندگی کے 14سال اپنے شوہر کی خدمت کی اور اس کے بدلے میں اس نے مجھے دھوکہ دیا ، اس سے زیادہ دکھ اور تکلیف کی بات یہ ہے کہ

اس نے مجھے فریب میں رکھا اور میرے ہوتے ہوئے طلاق یافتہ بیوی سے بھی تعلقات رکھے ۔ انہوں نے کہا کہ جب میرے شوہر نے پہلی بیوی کو طلاق دیدی تھی تو میںنے اپنی اکیڈمی میں اس کے بچوں کوتربیت دی اور ان کا مستقبل سنوارا مگراس نے میرے بچوںکا مستقبل دائو پرلگا دیا ۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی خلع کے لئے درخواست دائر نہیں کی اورخاندانی مشاورت کے بعد اس بارے فیصلہ کروں گی ابھی میں شدید صدمے سے دوچار ہوں۔‎



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…