منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بنی گالہ کے تعویز گنڈے بھی بزدار صاحب کیلئے مزید کارآمد ثابت نہیں ہورہے، حکومتیں نہیں جعلی پیر خانے ہی چل سکتے ہیں، ن لیگ کا حیران کن دعویٰ

datetime 9  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بزدار صاحب آپ کی کارکردگی نے عوام کے ساتھ آپ کے اتحادیوں کو بھی مایوس کیا ہے،وسیم اکرم پلس اور شیر شاہ سوری پارٹ ٹو پنجاب کے عوام کیلئے پرانے ماڈل کی سوزوکی موٹرسائیکل ثابت ہوئے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بنی گالہ کے تعویز گنڈے بھی بزدار صاحب کیلئے مزید کارآمد ثابت نہیں ہورہے،جادو ٹونے سے حکومتیں نہیں جعلی پیر خانے ہی چل سکتے ہیں،عوام روٹی مانگ رہے ہیں

اور حکمران کہتے ہیں ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں،عمران خان اور عثمان بزدار ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے ہیں۔عظمی بخاری نے کہا کہ حکومتی اتحادیوں کو اپنے سیاسی مستقبل کا جلد فیصلہ کرنا ہو گا،اتحادی جماعتیں جتنا زیادہ وقت ضائع کریں گی ان نااہل حکمرانوں کے ہاتھوں اتنی ملک کی بردبادی ہو گی۔ا نہوں نے کہا کہ تبدیلی کا مزہ قوم نے چکھ لیا ہے اب وسط مدتی انتخابات کے سوا دوسرا کوئی حل نہیں رہا،عمران خان بلی چوہے کا کھیل کھیلنا بند کریں اور گھر جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…