بنوں(مانیٹرنگ ڈیسک)بنو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر عابد علی شاہ کیلئے دو آپشن دیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سید عابد علی شاہ کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل منظر عام پر آئی تھی جس میں وہ کسی نامناسب لباس میں لڑکی کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی نامناسب کپڑے پہنے ہوئے ہیں جبکہ پروفیسر عابد علی بغیر کسی خوف کے
اس کیساتھ ڈانس کرنے میں مصروف ہیں ۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یونیورسٹی کے طلباء اور دیگر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عابد علی شاہ پر سخت تنقید کی گئی۔تاہم اب حکومتی تحقیقاتی کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا پروفیسر عابد علی شاہ کو ویڈیو پر استعفیٰ اور برطرفی میں کسی ایک آپشن کا انتخاب کرنے کا کہیں ۔
ویڈیو میں دیکھا ہوا بندہ کوئی عام بندہ نہی بلکہ بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہے
یہ ایک ایسے معزز ادارے کا وائس چانسلر ہے جس کو ہم معاشرے کے لئے ضروری سمجھتے ہیں جس کے وجہ سے ہم پاکستان اور باہر دنیاں میں بڑے بڑے عہدیں پر فائز ہوتے ہے
کے پی حکومت انکے خلاف ایکشن لے pic.twitter.com/Z2UK6X9DU4— Asad Dawar (@smtisfgb) September 18, 2019