جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

مسئلہ کشمیر، کس وزارت نے عمران خان کو پورا سپورٹ نہیں کیا؟شیریں مزاری کابینہ میں شامل اپنے ہی ساتھی پر برس پڑیں

datetime 4  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد(سی پی پی)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر ہمارے اداروں خصوصا وزارت خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کو پورا سپورٹ نہیں کیا۔اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں مسئلہ کشمیر پر بحث ہوئی۔

مولانا عبدالشکور نے کہا کہ صرف کشمیر نہیں پورے بھارت کے مسلمان ظلم کا شکار ہیں،عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا چاہئے۔سردار نصر اللہ دریشک نے کم حاضری کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ میری پچاس سالہ سیاسی زندگی کا سب سے اہم ایشو کشمیر ہے، آج قومی اسمبلی کا خالی ایوان ہماری منافقت کا اعلان کررہا ہے، کل تک آرمی ایکٹ،اٹھارہویں ترمیم، تنخواہوں کے معاملہ پر یہ ایوان کچھا کچھ بھرا ہوا تھا، کاش آج ہم کشمیر پر بھی اسی طرح اکٹھے ہوجائیں۔شیریں مزاری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ حکومت نے کشمیر پر کچھ نہیں کیا، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے متعدد بار کشمیر کے حوالے سے بیانات آئے، سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا، یورپی یونین نے بھارتی اقدامات کی مذمت کی، آزاد کشمیر میں اقوام متحدہ کی امن فورس موجود ہے، ہمیں اقوام متحدہ کی امن فورس مقبوضہ کشمیر لگانے کا مطالبہ کرنا چاہئے۔شیریں مزاری نے کہا ہے کہ کشمیر پر ہمارے ادارے خصوصا وزارت خارجہ پوری طرح وزیر اعظم کو سپورٹ نہیں کرسکی، پاکستان کو سفارتی، سیاسی، اخلاقی حمایت سے آگے بڑھنا ہوگا، ہمیں خواتین اور بچوں کے عالمی فورمز پر کشمیر کے مظالم اٹھانے چاہئیں، جنرل اسمبلی سے پانچ اگست کے بعد کی صورتحال پر ایڈوائزری قرارداد لینی چاہئے۔علی گوہر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے، آزاد کرا کے رہیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ جو چائے بھارت کو پلائی تھی اب تک اس کی گرمی محسوس ہوتی ہوگی، آئندہ ایسی کوئی حرکت کی تو پھر چائے پیش کریں گے، جنگ چاہتے ہیں تو لڑنا بھی آتا ہے اور امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، امن چاہتے ہیں لیکن عزت کا سودا نہیں کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…