بولی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کی کزن پاکستان میں انتقال کرگئیں

28  جنوری‬‮  2020

ممبئی ( آن لائن )بولی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کی کزن 54 سالہ نورجہاں طویل عرصے تک بیمار رہنے کے بعد انتقال کر گئیں۔نورجہاں کو ’منی‘ بھی کہا جاتا تھا، وہ شاہ رخ خان کے چچا کی بیٹی تھیں اور دونوں کے درمیان تین سے چار بار ملاقات بھی ہوچکی تھی۔نورجہاں 2018 میں اس وقت اچانک خبروں میں آگئی تھیں جب انہوں نے ڈان نیوز ویب سائٹ کو ایک انٹرویو کے دوران پشاور سے انتخابات لڑنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

نورجہاں نے میڈیا کو بتایا کہ شاہ رخ خان ان کے سگے کزن ہیں جو ان کے چچا تاج محمد کے بیٹے ہیں جو پشاور سے پڑھائی اور روزگار کے سلسلے میں متحدہ ہندوستان کے وقت دہلی منتقل ہوئے تھے اور اس دوران برصغیر کی تقسیم ہوگئی تو وہ وہیں رہ گئے۔نورجہاں کے مطابق ان کے آُائودٔ اجداد کا تعلق وادی کشمیر سے تھا جو 1895 میں ہجرت کرکے پشاور آئے تھے تاہم متحدہ ہندوستان کے وقت قیام پاکستان سے قبل شاہ رخ خان کے والد ممبئی گئے تو وہیں رہ گئے اور وہیں ان کا خاندان بڑھا۔انہوں نے انٹرویو میں بتایا تھا کہ شاہ رخ خان 1978 اور 1980 میں دوبار پشاور ا?ئے تو ان دونوں کی ملاقات ہوئی تھی اور اس وقت ان کی اور شاہ رخ خان کی عمریں 13 سے 14 برس تھیں۔انتقال سے قبل نورجہاں کی خواہش تھی کہ وہ ایک بار پھر شاہ رخ خان کو دیکھیں اور وہ چاہتی تھیں کہ بولی وڈ اداکار ان کے پاس آئیںلیکن ایسا نہ ہوسکا۔نورجہاں کے خاندانی ذرائع نے تصدیق کی کہ انہوں نے بیماری کے وقت شاہ رخ خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔جہاں شاہ رخ خان اپنی کزن سے ملنے پاکستان آئے تھے وہیں نورجہاں بھی شاہ رخ خان اور ان کے اہل خانہ سے ملنے کے لیے متعدد بار بھارت گئی تھیں اور وہ ہر بار شاہ رخ خان کے لیے پشاور سے چپل سمیت دیگر تحائف لے جاتی تھیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…