کراچی(این این آئی) ایف آئی اے نے سوشل ویب سائٹس کے ذریعے غیر ملکی خواتین کو بلیک میل کرنے والے انتہائی شاطر ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم ٹیکنالوجی کی مدد سے خواتین کا ڈیٹا چوری کرلیتا تھا۔تفصیلات کے مطابق وفاتی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سیل نے سندھ کے شہر میرپورخاص میں کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی خواتین کو ہراساں کرنے والے نوجوان کو گرفتار کیا۔
ملزم نے سوشل میڈیا پر 150 سے زائد اکاؤنٹ بنا رکھے تھے، ملزم خواتین کی تصاویریں، اکاؤنٹ ہیک کرکے بلیک میل کرتا تھا۔ ملزم چیٹ ایڈٹ، سی ایل آئی تبدیل کی ٹیکنالوجی استعمال کرتا تھا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم پنجاب کے علاقے راولپنڈی کا رہائشی ہے اور گزشتہ ڈیڑھ سال سے اندرون سندھ میں قیام پذیر تھا، ملزم نے سوشل میڈیا کے ذریعے ایرانی، افغانی خواتین کو ہراساں کیا۔گرفتار ملزم سے لیپ ٹاپ اور موبائل برآمد کئے گئے جو ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیے۔یا دررہے کہ کراچی میں سوشل کرائم عروج پر ہے جس سے خواتین سب سے زیادہ متاثر ہونے لگیں،وومن ہراسمنٹ ,ڈی فیمیشن سمیت سندھ بھر سے سات ہزار شکایتیں بذریعہ میل موصول ہوئیں ،کراچی سے رواں سال ڈھائی ہزار سے زائد ویریفائیڈ سائبر کرائم کی شکایات درج ہوئیں ،ایف آئی اے سائبر سرکل نے ساٹھ مقدمات درج کرلئے۔