بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

انتخابات کب ہونگے؟نئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے حلف اٹھاتے ہی دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 27  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ صاف اور شفاف الیکشن میری ترجیح ہوگی ، الیکشن کب ہونگے یہ میرا دائرہ اختیار نہیں ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میری ترجیح ہوگی کہ صاف اور شفاف الیکشن ہوں۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کب ہونگے یہ میرا دائر اختیار نہیں۔اس سے پہلے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نئے سربراہ سکندر سلطان راجا نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی ، چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے سکندر سلطان راجا سے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف لیا اس موقع پر ملک کی اہم شخصیات و اراکین الیکشن کمیشن موجود تھے۔خیال رہے کہ 24 جنوری کو وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے سربراہ اور دیگر 2 اراکین کے تقرر کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر 5 سال تک اپنے عہدے پر رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق آئین پاکستان کے آرٹیکل 48 کے ساتھ 213 اور 215 پر عمل کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سکندر سلطان راجا کو بطور چیف الیکشن کمشنر تعینات کردیا تھا۔خیال رہے کہ 21 جنوری 2020 کو الیکشن کمیشن کے سربراہ اور اراکین کے تقرر کے معاملے پر طویل ترین ڈیڈلاک اور مختلف مشاورتی اجلاسوں کے بعد بالآخر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چیف الیکشن کمشنر کیلئے سکندر سلطان راجا کے نام پر اتفاق ہوگیا تھا۔سکندر سلطان راجا یکم دسمبر 1959 کو پنجاب میں پیدا ہوئے اور 4 جون 1987 کو ملازمت شروع کی۔

وہ اپنی سروسز کے دوران مختلف عہدوں پر تعینات رہے اور 22 ویں گریڈ سے کچھ ماہ قبل ہی بطور سیکریٹری ریلوے ریٹائرڈ ہوئے جبکہ وہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے پیٹرولیم سیکریٹری اور چیف سیکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اس کے علاوہ وہ ڈائریکٹر جنرل (پاسپورٹس) بھی رہے اس وقت چوہدری نثار علی خان وزیر داخلہ تھے۔انہوں نے صوبائی سیکریٹری آف کمیونکیشن اینڈ ورکس، سروسز اور جنرل ایڈمنسٹریشن کے فرائض بھی انجام دیے، اس کے علاوہ وہ مختصر مدت کے لیے پنجاب میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری تعینات ہونے سے قبل بلدیاتی حکومت کے سیکریٹری بھی رہے۔سکندر سلطان راجا کے والد آرمی افسر تھے جبکہ ان کی اہلیہ رباب سکندر پاکستان کسٹمز میں 21 ویں گریڈ کی افسر ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…