پاکستان نے بنگالی ٹائیگرز کو دوسرے میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی، تیسرا ٹی ٹوئنٹی ہارنے کی صورت میں پاکستان کے ساتھ کیا ہو سکتا ہے؟

25  جنوری‬‮  2020

لاہور(این این آئی) پاکستان نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیش کو9وکٹوں سے شکست دے کرتین میچوں کی سیریز2-0سے جیت لی،محمد حفیظ نے 67 اور بابر اعظم نے 66 رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیلی، دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا اورمقررہ20اووروں میں 6وکٹوں کے نقصان پر136رنزبنائے، گرین شرٹس نے ہدف 16.4اووروں میں ایک وکٹ کے نقصان پرپورا کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے بابراعظم اوراحسان علی نے اننگزکاآغازکیالیکن دوسرے ہی اوورمیں احسن علی کھاتہ کھولے بغیر شفیع الاسلام کی گیندپرمحمداللہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد محمدحفیظ بیٹنگ کے لئے آئے،بابراعظم اورمحمدحفیظ نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 131رنز جوڑے، محمد حفیظ 67 اور بابر اعظم 66 رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے واحد وکٹ شفیع السلام نے حاصل کی۔ اس سے قبل بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اووروں میں 6وکٹوں کے نقصان پر136رنزبنائے۔میچ کے آغاز میں ہی بنگلہ دیشی اوپنر مشکلات کا شکار ہوگئے اور 5 رنز کے مجموعی اسکور پر محمد نعیم بغیر کوئی رنز بنائے شاہین شاہ آفریدی کی گیندپرمحمدرضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔اسکے بعدآنیوالے بیٹسمین مہدی حسن بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور اپنے 9رنز کے ساتھ 22 رنز کے مجموعی اسکور پرمحمدحسنین کی گیندپرمحمدرضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔بنگلہ دیش ٹیم کے اگلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی لٹن داس تھے جو 41 کے مجموعی اسکور پر صرف 8 رنز بنا کر شاداب خان کی گیندپرایل بی ڈبلیوآؤٹ ہوئے۔بنگلہ دیش کی چوتھی وکٹ86 رنز پرگری جب عفیف حسین 21رنزبناکر محمد حسنین کی گیند پرحارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوکر میدان بدر ہوئے۔بنگلہ دیش کے تمیم اقبال 65 رنز بناکرعمادوسیم کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے اور اس وقت بنگلہ دیش کا مجموعی سکور117تھا اور پاکستانی ٹیم کا پانچواں شکار تھے۔

چھٹی وکٹ 126 رنزپرگری جب محمداللہ 12رنزبناکرحارث رؤف کی گیندپربولڈہوئے۔پاکستان کی جانب سے محمدحسنین نے20رنزدے کر2،حارث رؤف نے27رنز،شاہین شاہ آفریدی نے22رنز اورشاداب خان نے28رنزدے کرایک،ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔بابر اعظم مین آف دی میچ قرار پائے۔اگر پاکستان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ہار جاتا ہے تو پاکستان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن سے ہاتھ دھو سکتا ہے، اس لئے پاکستان کو تیسرا میچ جیتنا بہت ضروری ہے تاکہ وہ اپنی پوزیشن برقرار رکھ سکے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…