بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

صوبے چیف سیکرٹریز چلا رہے ہیں، وزیراعظم بے اختیار ہیں،تحریک انصاف کو نام تبدیل کرکے تحریک بحران رکھ لینا چاہئے، ن لیگ کا حیران کن مشورہ

datetime 25  جنوری‬‮  2020 |

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کیلئے بحرانوں کی علامت بن چکے ہیں۔ تحریک انصاف کو اپنا نام تبدیل کرکے تحریک بحران رکھ لینا چاہیے۔حکومتی ترجمان اپنی ہر ناکامی کا ملبہ سابقہ حکومتوں پر ڈالنے کا وطیرہ بدل لیں۔

چور ڈاکو کے لقب دینے خود چور ڈاکو قراردے جا چکے ہیں۔آٹے اور چینی کے بحرانوں نے نالائق حکومت کو بے نقاب کردیا ہے۔ملک میں پچاس فیصد آٹے اور چینی کی سپلائی دینے والا مافیا حکومتوں میں صفوں میں بیٹھا ہے۔عظمیٰ زاہد بخاری نے مزید کہا وفاق،پنجاب،کے پی اور بلوچستان فرد واحد کے رحم و کرم پر ہیں۔تینوں صوبوں کے وزراء اعلیٰ اپنی کابینہ میں بے اختیار ہو چکے ہیں۔جبکہ وزیراعظم خود بے اختیار ہیں۔تینوں صوبے چیف سیکرٹریز چلارہے ہیں۔تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے بہت جلد جعلی تبدیلی بند گلی میں داخل ہونے والی ہے۔بلوچستان اسمبلی کے سپیکر عبدالقدس بزنجو نے وزیراعلیٰ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا اعلان کردیا ہے۔قوم کو آج بھی یاد ہے کہ بلوچستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت گرانے کیلئے کتنا پیسہ استعمال ہوا اور کس نے سازش تیار کی۔عمران خان کا کیا ہی اس کے سامنے آرہا ہے۔یہ سب کچھ مکافات عمل کے تحت ہو رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…