جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

انتہائی کم قیمت کے ساتھ انوکھی خصوصیات، دنیا کا سب سے سستا ترین اسمارٹ فون متعارف

datetime 23  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ڈیجیٹل رسائی کو بہتر بنانے کے لئے، پاکستان کی معروف ڈیجیٹلاور مواصلاتی کمپنی جاز (Jazz)نے ”جاز ڈیجیٹ 4 جی پاکستان کا اسمارٹ فون“ لانچ کیا ہے۔پاکستان میں سستے نرخوں میں سمارٹ فونز کی فراہمی، سب سے بڑی رکاوٹ رہی ہے۔ اس رکاوٹ کو دور کرنے کے لئے جاز(Jazz) نےKaiOS ٹیکنا لوجی کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے تاکہ”جاز(Jazz) ڈیجیٹ 4 جی“ اسمارٹ فون کو انتہائی سستی قیمت پر جاری کر کے انوکھی خصوصیات کے ساتھ پیش کیا جا سکے۔

صرف1800روپے یعنی(11 امریکی ڈالر) کی کم قیمت پر، عالمی مارکیٹ میں ”جاز (Jazz) ڈیجیٹ 4 جی“ سب سے سستا فیچرسمارٹ فون بن گیاہے۔ صارفین کو جاز کے ساتھ ایک سال کے لئے انتہائی سستے 300 روپے ماہانہ میں سائن اپ کرنا ہوگا جس سے صارفین کو 1000 کالنگ منٹ، 1جی بی کاانٹرنیٹ ڈیٹا، مفت ایس ایم ایس سروس، ڈاکٹرز کو فری کالنگ سمیت تین ماہ کے لئے لامحدود فیسبک اور وٹس ایپ کی سہولیات میسر ہوں گی۔اس اقدام کا مقصد، ہمارے معاشرے کے کم مراعات یافتہ اور غیر متناسب طبقے کی بہتری ہے۔ پاکستان کے 55 فیصد سے زیادہ صارفین کی 2 جی کی خصوصیات والا فون استعمال کرتے ہیں جبکہ انٹرنیٹ کی رسائی 36فیصد ہے۔ انٹرنیٹ تک رسائی، ابھرتی ہوئی معیشتوں میں جی ڈی پی کا سب سے موثر ڈرائیور بتایا جاتا ہے۔یہ اسمارٹ فون، جاز(Jazz) سپر 4 جی سم سے آراستہ ہے جس میں واٹس ایپ، فیس بک، یوٹیوب، گوگل میپس، گوگل وائس، اور جاز ٹی وی(Jazz TV) سمیت 200 سے زائدایپس موجود ہیں، جس تک رسائی KaiOS اسٹور کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں، یہ ڈیوائسKaiOS آپریٹنگ سسٹم پر چلتی ہے، جو کہ دنیا کا تیسرا سب سے بڑا موبائل آپریٹنگ سسٹم ہے۔ اس فون میں جدید ترین فرنٹ کیمرا، بیک کیمرا، فلیش، بلیو ٹوتھ، وائی فائی، اور ہاٹ اسپاٹ سمیت دیگر سہولیات موجود ہیں، جو کسی بھی معروف اسمارٹ فون میں ہوسکتی ہیں۔”جاز (Jazz) ڈیجیٹ 4 جی“موبائل لانچ ایونٹ میں سرکاری اور ٹیلی کام کے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی

جنہوں نے نجی شعبے کی تعریف کی جس نے ملک کے ڈیجیٹل اور مالی شمولیت کے نظارے کو بہتر بنانے میں سرمایہ کاری کی۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے معاشرتی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، ”احسا س پروگرام حکومت کا دستخطی پروگرام ہے جو پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈیجیٹل مالیاتی حل کو فروغ دیا جا سکے“۔ انہوں نے مزید کہا کہ،”ڈیجیٹل طور پر خارج ہونے والا

بیشتر طبقہ غریب خواتین کا ہے، KaiOS اورجاز (Jazz) کے ان اقدامات سے ڈیجیٹل شمولیت کے نتائج کو نمایاں طور پر بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ احساس کے بیشتر اقدامات ایسے ہیں،جو ڈیجیٹل ٹیکنا لوجی کو مستحکم آبادیوں تک مؤثر طریقے سے نشانہ بنانے کے لئے استعمال ہوسکتے ہیں“۔جہاں عالمی سطح پر ممالک 2 جی کی بجائے 4 جی ٹیکنا لوجی پر زیادہ توجہ دینے کے خواہاں ہیں وہیں، ریگولیٹری پالیسی چیلنجز کے باعث، پاکستان اس عالمی رجحان کے ساتھ موثر انداز میں ہم پلا ہونے میں ناکام رہا ہے۔ جاز (Jazz)کا یہ اقدام صحیح وقت پر سامنے آیا ہے جب حکومت ڈیجیٹلائزیشن کو آگے بڑھانے کے لئے جارحانہ اسپیکٹرم اورروڈ میپ پر زور دے رہی ہے۔

اس موقع پر جاز) (Jazzکے چیف ایگزیکٹوآفیسر(سی ای او) عامر ابراہیم نے کہا کہ، ”ہم چاہتے ہیں کہ 2020 آغازملک بھر میں 4 جی انقلاب کے لئے اس نئی ڈیوائس کیساتھ کریں۔ ہاں، ہم نے 5 جی کا کامیابی سے تجربہ کیا ہے، لیکن ہمارا سب سے بڑا چیلنج 2 جی صارفین کو 4 جی پرلے جانا اورہر پاکستانی کو اچھا اورمعیار ی برانڈ پیش کرنا ہے۔ ہم نے عدم مساوات کے باعث سستے ترین سمارٹ فون سے اسے درست کرنے کی کوشش کی ہے“۔KaiOS ٹیکنالوجیز کے سی ای او سیبسٹین کوڈ ویل نے کہا کہ،”ہم پاکستانی عوام کے لئے ڈیوائس لانے پر پرجوش ہیں،”ڈیجیٹل تقسیم پورے ملک میں ایک مستقل مسئلہ ہے، لیکن ہم جانتے ہیں اسمارٹ فیچر فون، جیسے جاز (Jazz)ڈیجیٹ 4 جی، نئے صارفین کی زندگی پر مثبت اثر ڈالے گا“۔جاز نے گذشتہ سال اپنی 25 ویں سالگرہ 60 ملین صارفین کیساتھ منائی، اور یہ اسمارٹ فون،ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے عزم میں ایک اور سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…