پیر‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2026 

آٹا بلیک میں فروخت ہونےلگا گھنائونےکاروبار میں کون ملوث نکلا؟ایکشن لے لیا گیا

datetime 22  جنوری‬‮  2020 |

پشاور(این این آئی)ضلعی انتظامیہ پشاور نے کاروائی کر تے ہوئے پشاور میں دوفلور ملز کو سرکاری آٹے کو بلیک میں فروخت کرنے پر سیل کر کے سرکاری گندم کا کوٹہ منسوخ کر دیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (شاہ عالم)ڈاکٹر احتشام الحق نے بڈھنی روڈ پر مختلف فلور ملز کا معائنہ کیا۔ کاروائی کے دوران دوفلورملز میں سرکاری آٹے کو بلیک میں فروخت کر نے پر سیل کر کے ان کا سرکاری کوٹہ منسوخ کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کے مطابق ان کو اطلاع ملی تھی کہ چند ملیں سرکاری آٹے کو بلیک میں فروخت کر رہی ہیں جس پر کاروائی کر کے ان ملوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ ان کا سرکاری گندم کا کوٹہ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پشاور کی تمام فلور ملز کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کریں اور اگر کوئی سرکاری آٹے کو بلیک میں فروخت کرتے ہوئے پایا جائے تو اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔‎



کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…