جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

100نئے ایم جی ڈی واٹر پلانٹ کی افتتاحی تقریب ، عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

datetime 21  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ پنجاب کا آئی جی چٹکی بجاتے ہی تبدیل ہو جاتا ہے، کیا سندھ کوئی کالونی ہے جہاں ہم صوبے کا آئی جی تبدیل نہیں کر سکتے؟ سندھ کے حصے کا پانی چوری ہو رہا ہے لیکن مسئلہ حل نہیں ہوا، سندھ حکومت کم وسائل کے باوجود منصوبے مکمل کر رہی ہے۔میں ایک سال سے کہہ رہا ہوں کہ عوام کا معاشی قتل عام ہو رہا ہے، آٹے کے بحران نے ریاست کو غذائی طور پر غیرمحفوظ بنا دیا ہے۔ زرداری دور میں گندم بیچنے والے

ملک کو گندم خریدنے والا ملک بنا دیا گیاہے۔آج تک وفاق کی جانب سے ایک ربن کٹنگ تقریب سندھ میں نہیں ہوئی،وفاق نے گالم گلوچ اور تقریروں کے علاوہ ایک بھی منصوبہ بھی عوام کے لیے شروع نہیں کیا،پی ٹی آئی اور ن لیگ کی معاشی پالیسی میں کوئی فرق نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے منگل کو دھابیجی پمپنگ ہائوس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ سندھ حکومت پانی کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، پورے صوبے میں پانی کا مسئلہ ایک دن میں حل نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی پہلی ترجیح پانی کا مسئلہ حل کرنا ہے، دھابیجی میں نئے پمپنگ اسٹیشن کا منصوبہ اہم ہے۔ ہزاروں کلومیٹر کی پائپ لائن بچھائی جس سے پانی کی بچت ہوئی۔ کراچی کے ساتھ گھارو کو بھی پانی فراہم کر رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہماری ترجیح ہے کہ پانی کا مسئلہ حل کیا جائے،ایک دن میں سندھ کے پانی کا مسئلہ حل نہیں کر سکتے،سندھ حکومت نے آج تاریخی منصوبے کا افتتاح کیا، ہم زیر زمین پانی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،کراچی کے علاوہ دوسرے علاقوں کے لیے بھی پانی پر کام کر  رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاق سے مطالبہ ہے جو وعدے کیے وہ پورے کرے، ہمارا مطالبہ ہے کہ سندھ کو اپنا حق دے۔ وفاق سے اپنے مطالبے کی جدوجہد کرتے رہیں گے۔بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ عمران خان نے کراچی میں وعدہ کیا تھا کہ ڈی سیلی نیشن منصوبے شروع کروائیں گے۔ پانی کے وزیر نے قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ

سندھ کا پانی چوری ہو رہا ہے۔ میرے صوبے میں وفاق کی طرف سے ایک پتھر نہیں لگا۔انہوں نے کہا کہ عوام دشمن حکومت سے عوام کو حقوق دلانا ہوگا، طاقت کا سر چشمہ عوام ہے یہ ماننا پڑے گا ورنہ گھر جانا پڑے گا۔ آئین کے مطابق جو عوام کا حق ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہم اپنے حق سے زیادہ نہیں مانگ رہے۔انہوں نے کہاکہ وفاق نے جو وعدے کیے اسے پورے کرے،

ہم وفاق کو حقوق چھیننے نہیں دیں گے،وفاقی حکومت نے  کے فور کے لیے سندھ سے وعدہ کیا تھا۔انہوں نے وفاقی حکومت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج تک وفاق کی جانب سے ایک ربن کٹنگ تقریب سندھ میں نہیں ہوئی،وفاق نے گالم گلوچ اور تقریروں کے علاوہ ایک بھی منصوبہ بھی عوام کے لیے شروع نہیں کیا،پی ٹی آئی اور ن لیگ کی معاشی پالیسی میں کوئی فرق نہیں ،سازشوں کے باوجود باقی صوبوں کے

مقابلے میں سندھ میں زیادہ منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں،اب عوام کا معاشی قتل برداشت نہیں کریں گے ،یہ حکومت ہر طرف سے غریب عوام کے لیے عذاب بنی ہوئی ہے ،آٹے کا بحران سب کے سامنے ہے ، زرداری دور میں گندم بیچنے یوالے ملک کو گندم خریدنے والا ملک بنا دیا گیا ۔ اس موقع پروز یراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ منصوبہ 1.4 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ہے، اس پمپنگ ہائوس میں 4 نئے پمپس نصب کیے گئے ہیں، ہر پمپ کی گنجائش 25 ایم جی ڈی ہے اس طرح شہر کو 100 ایم

جی ڈی پانی زیادہ ملے گا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ پرانے پمپنگ اسٹیشن 1959  میں تعمیر کیے گئے تھے جو کہ ابھی تک کام کر رہے تھے اور ان کی گنجائش میں کافی حد تک کمی آچکی تھی، سندھ حکومت حب سورس سے پانی لانے کے لیے اس کی کینال کی امپرومنٹ کا کام شروع کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حب کینال کی امپرومنٹ سے 30 فیصد پانی کے لائن لاسز ختم ہوجائیں گے جوکہ کراچی کے ضلع وسطی میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اہم ثابت ہوگا اور کراچی میں پانی کے مسئلہ کا حل اور اربن ٹرانسپورٹ پروجیکٹس کی تکمیل سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔مراد علی شاہ نے کہاکہ سندھ حکومت کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر)کو دوبارہ سی پیک پروجیکٹس میں شامل کرانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…