بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

حکومت کی ناقص پالیسیاں، مہنگائی کا 7 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

datetime 20  جنوری‬‮  2020 |

پشاور(آن لائن) مسلم لیگ(ن)پشاورکے جنرل سیکرٹری ارباب خضر حیات خان نے کہا ہے کہ مہنگائی نے گزشتہ 7سال کا ریکارڈ توڑدیا ہے‘ بیروزگاری نے عوام کی کمرتوڑ دی جبکہ گیس بحران نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں‘ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ معاشی صورتحال میں بہتری کی دعویدار حکومت کے دور میں گزشتہ سال کی مقابلے میں اس سال بھی مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے‘ انہوں نے کہا ہے کہ مہنگائی کی موجودہ لہر انتہائی خطرناک ہے اور ملک کے مختلف حصوں سے

آئے روز غریب لوگوں کی خودکشیوں کی اطلاعات آرہی ہیں‘انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اب لوگوں کو انصاف کی فراہمی کی بجائے قبروں میں جاکر آرام اور سکون کرنے کی تلقین کررہے ہیں جس سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ موجودہ حکومت کے پاس عوام کیساتھ دشمنی کے علاوہ کوء ایجنڈا نہیں پٹرول،گیس،آٹا،سبزیاں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں پچھلی حکومت کی نسبت 300 گنااضافہ ہوچکاہے‘ انہوں نے کہا ہے کہ انصاف اور مدینہ کی ریاست بنانے کا نعرہ لگانے والے ان حالات کا احاطہ کریں اور خود ہی فیصلہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…