جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ملک بھر میں کہیں دھند تو کہیں برفباری، سردی کی شدت برقرار، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

datetime 20  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور /  اسلام آباد / کراچی(آن لائن)پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا ہے۔ ترجمان موٹروے کے مطابق شدید دھند کے باعث لاہور سے خانقاہ ڈوگراں،لاہور سے درخانہ، گوجرہ سے شام کوٹ سمیت موٹروے کے متعدد سیکشن عارضی طور پر بند کر دیئے گئے

جبکہ قومی شاہراہ پر ٹھوکر ، موہلنوال، مانگا منڈی ، پھولنگر، جمبر، پتوکی، رینالہ خورد، اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ ، میر داد مافی، چونیاں، چیچہ وطنی،کسوال، اقبال نگر اور ملحقہ علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی رہی۔  شدید دھند کی وجہ سے ملک بھر میں چلنے والی ٹرینیں بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں ابھی گزشتہ ہفتے ہونے والی شدید برفباری کے اثرات کم نہیں ہوئے تھے کہ مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات نے شمال مغر بی بلوچستان میں کہیں کہیں جبکہ بالائی خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علا قوں ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…