بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان کا آٹے کی قیمت میں اضافےکا نوٹس ، قیمتوں میں کمی کیلئے ہنگامی حکم جاری کر دیا

datetime 17  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لے لیا،جہانگیر ترین اور خسروبختیار کو پنجاب وخیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ سے مشاورت کرکے آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لئے اقدامات کی ہدایت کردی ۔وفاق پاسکو کے کوٹے سے خیبرپختونخواہ کو ایک لاکھ ٹن گندم فراہم جبکہ حکومت رواں سال 3لاکھ ٹن گندم درآمد بھی کرے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔

وزیراعظم نے قیمتوں میں کمی لانے کیلئے جہانگیر ترین اور خسروبختیار کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔قیمتوں میں کمی لانے سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان سے بھی مشاورت کرنے کی ہدایت کی ہے۔آٹے کی طلب اور رسد کا فرق کم کرنے کیلئے وفاق پاسکو کوٹے سے خیبرپختونخوا کو ایک لاکھ ٹن گندم فراہم کرے گا جبکہ حکومت رواں سال تین لاکھ ٹن گندم درآمد بھی کرے گی،گندم درآمد کرنے کے لئے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی سے منظور کرائی جائے گی.‎



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…