منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پرویز مشرف اور موجودہ کابینہ میں کیا فرق ہے؟ ندیم افضل چن نے خاموشی توڑتے ہوئے فرق سب کے سامنے رکھ دیا

datetime 17  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ اگر کسی کو وزیر اعظم بنادیا جائے تو وہ حبیب جالب بھول جاتاہے، تنقید کرنے والوں کو ق لیگ کومشرف دور کی موجیں یاد آرہی ہیں ، مشرف اور موجودہ کابینہ میں یہ فرق ہے کہ اس وقت ایک سلیکٹڈ وزیر اعظم تھا اور آج ایک   سلیکٹڈ وزیر اعظم نہیں ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ

سیاست کرنا سب کاحق ہے ، آپ اپنے نظریہ پر چلیں اور میں اپنے نظریے پر چلوں ، یہ صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ اپوزیشن کی بھی ذمہ داری ہے ، اپوزیشن مسائل کے حل کی طرف آئے ، نیب قوانین پر سپریم کورٹ کہہ رہی ہے ، الیکشن کمیشن کے بھی نام ہیں اور اپوزیشن اس پر بھی تنقید کررہی ہے ، پھر کہتے ہیں کہ ادارے مداخلت کرتے ہیں۔ندیم افضل چن کا کہنا تھاکہ پھر خواجہ آصف کارکنوں پر تنقید کرتے ہیں کہ نکلا کوئی نہیں ہے ، ہم لاہور بھی گئے اور فلاں جگہ گئے اور نکلا کوئی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو وزیر اعظم بنادیا جائے تو وہ حبیب جالب بھول جاتاہے، تنقید کرنے والوں کو مشرف دور کی موجیں یاد آرہی ہیں ، مشرف اور موجودہ کابینہ میں یہ فرق ہے کہ اس وقت ایک سلیکٹڈ وزیر اعظم تھا اور آج ایک سلیکٹڈ وزیر اعظم نہیں ہے ۔ اس وقت صحافیوں کوڈنڈے پڑتے تھے اور آج  ایک  ٹاک شو  پر پابندی لگی ہے تو ہم اس کی مذمت کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…