واشنگٹن /لندن /دبئی (نیوزڈیسک)امریکہ، برطانیہ، یورپی ممالک سمیت تمام خلیجی ممالک میں پہلا روزہ (آج) جمعرات کو ہوگا۔ ناروے میں بسنے والے مسلمان اس سال بائیس گھنٹے کا روزہ رکھیں گے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب متحدہ عرب امارات میں پہلا روزہ (آج)جمعرات کو رکھا جائے گا۔ امریکہ، برطانیہ ، جرمنی، ڈنمارک، ناروے سمیت تمام خلیجی اور یورپی ممالک میں پہلا روزہ جمعرات سے رکھا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات، ملائشیا، انڈونیشیا، عمان، اردن، فلسطین، لبنان، یمن اور مصر میں بھی رمضان کا آگاز جمعرات سے ہوگا۔گرم موسم کے باعث مختلف ممالک میں روزے کا دورانیہ طویل ہوگا۔ ناروے میں بسنے والے مسلمان اس سال بائیس گھنٹے کا روزہ رکھیں گے۔ سویڈن، جرمنی، لندن میں بیس جبکہ امریکہ، ترکی اٹلی، یونان میں سترہ گھنٹے کا روزہ ہوگا۔