جمعہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2025 

پی آئی سی حملہ کیس ،انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے وزیر اعظم کے بھانجے سمیت 10 وکلا ء کو بڑا ریلیف دیدیا

datetime 15  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پی آئی سی حملہ کیس میں وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی سمیت 10 وکلا ء کی عبوری ضمانت میں 22جنوری تک توسیع کردی ۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس پر سماعت کی۔وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے سمیت دیگر ملزمان عدالت کے رو برو پیش ہوئے۔عدالت میں حسان نیازی کی فوٹو گرا میڑک ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروا دی

گئی جبکہ عدالت نے دیگر ملزمان وکلا ء کو شامل تفتیش ہونے اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کا حکم دیدیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمہ میں مکمل ریکارڈ اور رپورٹ بھی طلب کر لی ۔ملزمان کے وکلا ء نے عدالت کو بتایا کہ ہم شامل تفتیش ہو رہے ہیں ،ہماری طرف سے کوئی اعتراض نہیں۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد وکلا ء کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کا حکم دیدیا جبکہ تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں 22 جنوری تک توسیع کردی گئی۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیسٹنگ گرائونڈ


چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…