جمعہ‬‮ ، 20 فروری‬‮ 2026 

برفانی تودہ گرنے ، شدید برفباری سے ہونیوالے جانی نقصان پر آرمی چیف کا متاثرہ خاندانوں کیلئے اہم اعلان ، پاک فوج کو ہدایات جاری، پوری قوم کا دل جیت لیا

datetime 14  جنوری‬‮  2020 |

راولپنڈی (این این آئی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر اور بلوچستان میں برفانی تودہ گرنے اور شدید برفباری سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے.۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر اور بلوچستان میں برفانی تودہ گرنے اور شدید برفباری سے ہونے والے جانی نقصان پراظہار افسوس کرتے ہوئے

متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو ہدایات جاری کیں کہ متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کو ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں بھرپور مدد فراہم کی جائے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز متاثرہ علاووں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، آرمی ہیلی کاپٹرز کی مدد سے شاردہ، سرگان، بکوال اور تربت میں امدادی سامان کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہے ۔ پاک فوج کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں، جبکہ آرمی کیڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف متاثرین کو علاج معالجے کی فراہمی میں مصروف ہیں، متاثرہ خاندانوں میں خیمے، کمبل اور راشن و ادویات بھی تقسیم کی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…