پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

خورشید شاہ کے لئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی، نیب نے ان کے گرد مزید شکنجہ کس دیا

datetime 13  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی)خورشید شاہ کے لیے ایک اور مشکل بڑھ گئی، نیب سکھر کے بعد نیب راولپنڈی نے بھی تحقیقات کے لیے درخواست سکھر کی احتساب عدالت میں جمع کرادی، وزارت لیبر اینڈ پاور میں کرپشن کے حوالے سے سوالنامہ بھی جمع کرادیا گیا عدالت نے فریقین کو 17 جنوری کو طلب کرلیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی گرفتاری کے بعد مشکلات کم ہونے کے باوجود بڑھتی جارہی ہیں

اور نیب نے ان کے گرد مزید اپنا شکنجہ کس دیا ہے اور سکھر کے بعد اب نیب راولپنڈی نے بھی خورشید شاہ کے وفاقی وزیر محنت و افرادی قوت کے دور میں ان کی وزارت میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور اس سلسلے میں نیب ذرائع کے مطابق تحقیقات کے لئے سکھر کی احتساب عدالت میں نیب پراسیکیوٹر سکھر نے نیب راولپنڈی کی جانب سے تحقیقات کی درخواست بھی جمع کرادی ہے اور درخواست کیساتھ ایک سوالنامہ بھی جمع کرادیا گیا ہے جس میں 10 سے زائد سوالات درج ہیں سکھر کی احتساب عدالت نے نیب راولپنڈی کی درخواست بھی قابل سماعت قرار دیتے ہوئے نیب سکھر اور راولپنڈی کے حکام کو اس حوالے سے 17 جنوری کو طلب کرلیا ہے نیب راولپنڈی نے جو خورشید شاہ کے خلاف جو سوالنامہ جمع کرایا ہے اس میں ان سے سوال کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں اوپی ایف ہاؤسنگ سوسائٹی زون فائیو کی اسکیم کیوں منسوخ کی گئی کیا منسوخ کرنے کا اختیار ان کے پاس تھا اگر تھا تو قواعد و ضوابط کیا ہیں کن وجوہات کی بنا پر او پی ایف کے بورڈ آف گورنر پر اثر انداز ہوکر اسکیم منسوخ کرائی گئی آپ نے بطور وزیر بورڈ آف گورنر پر دباؤ ڈال کر ٹھیکہ صرف ایف ڈبلیو او کو دلوایا ایف ڈبلیو او کو براہ راست ٹھیکہ دلانے کے لیے کیا آپ نے وزارت قانون سے مشاورت کی یا نہیں سوالنامے میں اور بھی مزید سوالات موجود ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…