بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ہمیں اتنے پیسے دو ورنہ کیس بنا دیں گے، پولیس بے لگام، عورتوں پر تشدد اور کپڑے پھاڑنے کا انتہائی افسوسناک واقعہ

datetime 12  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میر پور خاص (این این آئی) میر پور خاص پولیس بے لگام چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال پیسے نہ دینے پر عورتوں پر تشدد کر ڈالا، عورتوں کے کپڑے پھاڑ ڈالے عو رتوں نے بھاگ کر اپنی جان و عزت بچائی۔تفصیلات کے مطابق ہاشم نگر، بخا ری ٹاؤن میں محمودآباد تھانے کے ایس، ایچ،او، اہلکاروں سمیت 15 مددگا ر پولیس نے گھر میں گھس کر عورتوں کے ساتھ بد تمیزی کی، گالیاں دیں،تھپڑ مارے، ڈنڈے مارے،بالو ں سے پکڑ کر کھینچا اور ان کے کپڑے تک پھاڑ ڈالے،

وقار بی بی،بشریٰ، نوشاد بی بی ا ور ان کی ماں مقبولہ وہاں سے بھاگ کر مقامی پریس کلب پہنچ گئیں، پاکستان پریس کلب کی ٹیم سے بات کرتے ہوئے،تشدد زدہ وقار بی بی،بشریٰ، نوشاد بی بی اور ان کی ماں مقبولہ کا کہنا تھا کہ محمود آباد تھانے کے ایس، ایچ، او اور 15 مددگارپولیس کے تقریبا 20 ا ہلکار ان کے گھر میں زبردستی گھس آئے ان کے ساتھ لیڈیز پولیس اہلکا ر بھی نہیں تھی مردوں کا معلوم کیا جس پر ہم نے بتایا کہ گھر پر کوئی مرد نہیں ہے وہ پانی بیچنے گئے ہیں پھر انہوں نے کہا کہ ہمیں 20000 ہزار روپے دو ورنہ ہم تم پرکیس بنا دیں گے ہم نے کہا کہ ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں پیسے نہ دینے پر پولیس نے ہمارے سا تھ بد تمیزی کی، گالیاں دیں،تھپڑ مارے، ڈنڈے مارے، گلہ دبایا، بالو ں سے پکڑ کر کھینچا اور ہمارے کپڑے تک پھاڑ ڈالے ہم نے کسی طرح وہاں سے بھاگ کر اپنی جان و عزت بچائی اور یہاں مقامی پریس کلب پہنچ گئیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے محمود آباد تھانے کا ایس، ایچ، او اہلکار اور 15 پولیس کے اہلکار ہماری جان و عزت کے پیچھے پڑے ہیں ہم حکام بالا سے مطالبہ سے مطا لبہ کرتیں ہیں کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے اور محمودآباد تھانے کے ایس، ایچ،او، اہلکاروں سمیت 15 مددگا ر پولیس کے اہلکاروں کوفوری معطل کیا جائے، ہمیں تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ محمود آباد تھانے کے ایس، ایچ، او اہلکار اور 15 پولیس کے اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تا کہ دوبارہ پولیس کی جانب سے کسی بھی عورت کی عزت پر ہاتھ نہ ڈالا جائے اور عورت پر ظلم و تشدد نہ ہو۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…