بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

سندھ کے سیکریٹری برائے انسانی حقوق بدر جمیل پراسرار گمشدگی کے بعد گھر پہنچ گئے ،جانتے ہیں ان کی حالت کیسی ہے؟

datetime 12  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( آن لائن )حکومت سندھ کے سیکریٹری برائے انسانی حقوق بدر جمیل میندھرو پراسرار گمشدگی کے بعد پراسرار طور پر ہی واپس گھر پہنچ گئے۔بدر جمیل کو اپنے ہمراہ کون لے گیا تھا اس کا تاحال پتہ نہیں لگ سکا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ضلع ایسٹ، سائوتھ اور سینٹرل کے ایس ایس پیز کو ان کی تلاش کا حکم دیا گیا تھا۔گزشتہ روز پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے سندھ کے سیکریٹری برائے انسانی حقوق بدر جمیل میندھرو رات گئے پی ای سی ایچ ایس میں واقع اپنے گھر پہنچ گئے، ایس ایس پی ایسٹ تنویر عالم اوڈھو نے میڈیا کو بتایا کہ بدر جمیل کے اہل خانہ نے ان کے گھر پہنچنے کی اطلاع فیروزآباد پولیس کو دی ہے۔ ان کے مطابق بدر جمیل کو کچھ لوگ اپنے ہمراہ گاڑی میں نامعلوم مقام پر لے گئے تھے اور پوچھ گچھ کے بعد چھوڑدیا تاہم انہوں نے اپنی کسی ادارے سے وابستگی ظاہر نہیں کی۔اہل خانہ کا کہنا تھا کہ صوبائی سیکریٹری کی حالت بہتر نہیں ہے اس لیے وہ پولیس افسران سے ملاقات نہیں کرسکتے۔واضح رہے کہ بدر جمیل گزشتہ روز ڈرائیور کے ہمراہ اپنے گھر سے نکلے اور لاپتہ ہوگئے تھے، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے 3ضلعوں کے ایس ایس پیز کو ان کی تلاش کا حکم دیا تھا لاپتہ ہونے کے بعد اْن کی آخری لوکیشن ضلع سینٹرل میں آئی تھی۔بدر جمیل میندھرو ڈی جی کے ڈی اے بھی رہ چکے ہیں ، ان کے خلاف کروڑوں روپے کی خورد برد پر محکمہ اینٹی کرپشن مقدمہ بھی درج کرچکا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے بھی بدر جمیل کی گمشدگی کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس اور چیئرمین اینٹی کرپشن سمیت دیگر اداروں کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ اغواءکا کیس ہے تو فوری بازیاب کرایا جائے اوراگر کسی نے گرفتارکیا ہے تو گرفتاری ظاہر کی جائے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…