بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان سٹیزن پورٹل شکایات کے ازالے کا موثر ترین ذریعہ بن گیا، اب تک کتنی درخواستیں موصول ہوئیں اور کتنی شکایات نمٹائیں گئیں، اعداد و شمار سامنے آ گئے

datetime 11  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان سٹیزن پورٹل 91.32فیصد شرح کیساتھ شکایات کے ازالے کا موثر ترین ذریعہ بن گیا، اب تک پورٹل کو 15لاکھ 52ہزار529 اندرون ملک، 94ہزار880پاکستانی تارکین وطن، 5636غیر ملکیوں کی جانب سے موصول ہوئیں۔۔ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل پر کل 13لاکھ 97ہزار537رجسٹرڈ ممبران میں سے 48ہزار349طالب علم، 34995بزنس مین، 33277انجینئرز، 20025سول سرونٹ،

16437اساتذہ، 14579کارپوریٹ سیکٹر، 9542آرمڈ فورسز، 8816ڈاکٹرز، 6841سوشل ورکرز، 4616وکلاء،2309صحافی، 2615سیاسی کارکن، 1695این جی اوز شعبہ اور 2990سینئر سٹیزن شامل ہیں۔ اب تک پورٹل کو 16لاکھ 53ہزار 45شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 15لاکھ 52ہزار529 اندرون ملک، 94ہزار880پاکستانی تارکین وطن جبکہ 5636غیر ملکیوں کی جانب سے موصول ہوئیں۔ صوبائی سطح پر جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب سے 7لاکھ 26ہزار133میں سے 6لاکھ 86ہزار283نمٹا دی گئیں۔ وفاق سے متعلقہ 5لاکھ 64ہزار 207شکایات میں سے 5لاکھ 27ہزار779درخواستیں نمٹا دی گئیں۔ خیبر پختونخوا سے موصول ہونے والی2لاکھ 1177شکایات میں سے ایک لاکھ 89ہزار 425 نمٹا دی گئیں اسی طرح سندھ سے موصول ہونے والی ایک لاکھ 37ہزار 946میں سے 86404شکایات نمٹا دی گئیں۔ بلوچستان سے موصول ہونے والی 15ہزار 316میں سے 12ہزار931درخواستیں نمٹا دی گئیں۔ 2300سے زائد صحافیوں کی جانب سے 11191درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں 10203نمٹا دی گئیں ان میں سے 5363پنجاب، 4071وفاق، 1002خیبر پختونخوا، 543سندھ،83بلوچستان، 82اسلام آباد، 5گلگت بلتستان اور 2آزاد کشمیر حکومت سے متعلقہ تھیں۔ پورٹل کو کل موصول ہونے والی شکایات میں سے 3لاکھ 40339میونسپل سروسز، 2لاکھ 99701بجلی، 179004تعلیم، 101153امن و امان، 132161انسانی حقوق، 97764صحت، 60858مواصلات، 60605ٹرانسپورٹ، 60496ترقیاتی منصوبوں، 60206لینڈ و ریونیو،

52427اوورسیز پاکستانی، 47293میڈیا سائبر کرائم، 28450ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، 18400ماحولیات و جنگلات، 18063سرمایہ کاری، 16639نادرا، 14435لائسنس و سرٹیفیکیٹ، 13867زراعت، 11784امیگریشن و پاسپورٹ، 11168امور نوجوانان، 4624ایف بی آر، 3194ڈیزاسٹر ایمر جنسی، 573سوشل سیفٹی و غربت کا خاتمہ، 414بینکنگ اور 277شکایات ایس ای سی پی سے متعلقہ تھیں، جن 10آفیسران نے کامیابی سے شکایات نمٹائیں ان میں سے ایم ڈی ایف این جی پی ایل 93836، سی ای او میپکو 38434، کمپلینٹ منیجر آئیسکو 27616، سی ای او پیسکو 22406، سی ای او فیسکو 21331، سی ای او گیپکو 13311، سی ای او حیسکو 12976، گورنر سٹیٹ بینک 11804اور سی ای او سیپکو 10255 شکایات نمٹانے کے ساتھ نمایاں رہے۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کراچی ایسٹ کے میونسپل کمشنر 4942شکایات نمٹانے کے ساتھ سرفہرست رہے۔ سپرٹینڈنٹ انجینئر ایسٹ کراچی واٹر و سیوریج بورڈ 6775، میونسپل کمشنر ڈی ایم سی کورنگی 3018، صوبائی محتسب 2849، محکمہ کامیاب جوان نیشنل بینک آف پاکستان 2279، میونسپل کمشنر ڈی ایم سی کراچی ویسٹ 2007، سپرٹینڈنٹ انجینئر ساؤتھ1665، میونسپل کمشنر حیدر آباد 1519، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کراچی 718اورمیونسپل کمیٹی قاسم آباد 654شکایات کے الزالہ کے ساتھ نمایاں رہے۔ واضح رہے کے پاکستان سٹیزن پورٹل وزیر اعظم عمران خان کے احکامات پر قائم کیا گیا تھا تاکہ پاکستان کے عوام اور حکومت کے درمیان تیز رفتار رابطہ قائم کیا جا سکے۔ پورٹل عوام کو انکی شکایات کے اندراج کا موقع فراہم کرتا ہے اور اس کے حل کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ رکھتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…