بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

فوڈ اتھارٹی کے فیکٹریوں میں چھاپے، ایسا مناظر کہ جان کر آپ بھی بچوں کو بازار سے کھانے پینے کی اشیا کبھی خرید کر نہیں دینگے

datetime 11  جنوری‬‮  2020 |
MIAN TARIQ

لاہور(این این آئی )ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں ٹیم نے گرینڈآپریشن کرکے بچوں کیلئے انتہائی ناقص اشیا ئے خورونوش تیار کرنے والی چارفیکٹریاں سیل کر دیں، مقدمہ درج کر کے ایک شخص کوگرفتار جبکہ 7 ہزار کلو سے زائد ناقص مال ،3ہزار 350 کلو

جعلی چاکلیٹ پائوڈر،2200 کلو مصنوئی بیس،1375کلوملک پاڈر، 400 کلو کھلے مصالحے اور 60 کلو نوٹلز تلف کر دئیے کر دئیے گئے۔فوڈاتھارٹی کی ٹیم نے فیضان فیکٹری کے گودام اور دوکان کو سیل کر دیا گیا،فیروز پور قینچی سٹاپ پر اے بی این فوڈز، ایس بی این فوڈزاور عابد نمکو کے پروڈکشن یونٹس سیل کر دئیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق ان مقامات پر زائدالمیعاد، ملاوٹی ناقص خام مال اور فوڈ سکریپ سے بچوں کی اشیا ئے خورونوش تیار کی جا رہی تھیں۔نمکو کی تیاری میں ملاوٹی کھلے مصالحہ جات اور ناقص آئل کا استعمال کیا جارہا تھا۔تیار پروڈکٹ پر تاریخ میعاد اور لیبلنگ نہ کرنے پر بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔انہوں نے بتایا کہ خام مال کی خرید اور استعمال کا ریکارڈ بھی عدم موجود پایا گیا۔انہوںنے کہا کہ بچوں کے لیے تیار کی جانے والی اشیا خورونوش کی کوالٹی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…