بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

ملکی سیاست میں ”نظریہ ضرورت“ پھر زندہ ہو گیا ہے، شاہ اویس نورانی نے حیران کن اعلان کردیا

datetime 10  جنوری‬‮  2020 |

لاہور (آن لائن) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں ”نظریہ ضرورت“ پھر زندہ ہو گیا ہے۔”ووٹ کو عزت دو“ کی آواز دبنے نہیں دیں گے اور نہ ہی سول بالادستی کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ مشرق وسطی میں بھڑکتی آگ پر تیل نہیں پانی ڈالنے کی ضرورت ہے۔ مسلم حکمران ایران امریکہ کشیدگی کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

مشرق وسطی کو کسی نئی جنگ سے بچایا جائے۔ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت سے سیاسی قیادت کی ساکھ مجروح ہوئی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں میں پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کا ازالہ ضروری ہے۔پاکستانی حکومت ایران امریکہ کشیدگی کے خاتمے کے لئے سفارتی کوششیں تیز کرے۔ ایران امریکہ جنگ سے پاکستان شدید متاثر ہو گا۔ بھارتی مسلمان ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔ مودی نے مسلم مخالف بل منظور کر کے بھارتی مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے۔ آرٹیکل 370 کے خاتمے اور شہریت کے متنازعہ قانون نے بھارت کا چہرہ سیاہ کر دیا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کر رہا ہے۔ حکومت مسئلہ کشمیر پر مصلحتوں کا شکار ہو چکی ہے۔ حکمرانوں کو کشمیر کا سودا نہیں کرنے دیں گے۔ مودی کی انتہا پسندانہ اور متعصبانہ پالیسیاں بھارت کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں غریبوں کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ بیروزگاری اور مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت نہ کرنے والی جماعتوں نے دلیری کا ثبوت دیا ہے۔ سول بالادستی کی جدوجہد جاری رہے گی۔ نااہل اور ناکام حکومت زیادہ دیر چل نہیں سکتی۔ حکومت کی اتحادی جماعتیں کسی وقت بھی حکومت کا ساتھ چھوڑ سکتی ہیں۔ نالائق حکومت کا دھڑن تختہ ہو کر رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…