اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انسان اگر اپنی موت کو سامنے دیکھ لے تو اس پر لرزہ طاری ہو جائے۔ کوئی انسان نہیں جانتا کہ کب اس کی موت واقع ہو گی لیکن اگر کسی کا کوئی پیارا فوت ہو جائے یا اسے اس کی آنکھوں کے سامنے گولی مار دی جائے تو وہ تڑپ اٹھتا ہے اور وہ اپنی عزیز کی موت کو کبھی نہیں بھول سکتا۔
کبھی آپ نے سوچا ہے کہ جانوروں کے بھی جذبات ہو سکتے ہیں، جی ہاں! ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ایک حاملہ بھینس کو قصائی ذبح کرنے کے لئے لے کر جا رہا ہے اس وقت حاملہ بھینس کی آنکھ میں آنسو تھے۔ اس درد ناک ویڈیو میں بھینس قصائی کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھ جاتی ہے اور ذبح ہونے سے انکار کر دیتی ہے۔ یہ ویڈیو چین کے ایک سلاٹر ہاؤس کی ہے۔ جیسے ہی یہ ویڈیو وائرل ہوئی لوگوں نے اس مذبحہ خانے کے لئے 27 سو پاؤنڈز عطیہ کر دیے کہ اسے بھینس کی قیمت سمجھ کر آزاد کر دیا جائے، جس پر بھینس کو آزاد کر دیا گیا، اس بھینس کو ایک عبادت گاہ کے قریب چھوڑا گیا تو اس موقع پر اس کی مدد کرنے اور جان بچانے پر ان لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بھینس گھٹنوں کے بل دوبارہ بیٹھی، اس کا یہ انداز اس کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ لوگوں کے احسان کے بدلے ان کا شکریہ ادا کر رہی ہے۔
People banded together to buy this pregnant cow's freedom, after it refused to go to a slaughterhouse in China pic.twitter.com/j2HKeWbrth
— SCMP News (@SCMPNews) January 8, 2020