ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

عرفان پٹھان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

datetime 4  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔اپنے بیان میں عرفان پٹھان نے کہا کہ وہ ہر طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ رہے ہیں۔2003 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھنے والے لیفٹ آرم فاسٹ بولر کا انٹرنیشنل کیریئر 16 برس پر محیط رہا

البتہ وہ 2012 کے بعد سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور تھے اور صرف ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے تھے۔اپنے بیان میں عرفان پٹھان نے کہا کہ میں ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کررہا ہوں، میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے گنگولی، ڈریوڈ اور لکشمن جیسے عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کا موقع ملا۔انہوں نے بے پناہ سپورٹ پر اپنے اہل خانہ اور مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔عرفان پٹھان نے ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دوسرے بھارتی کرکٹ 2006 میں بنے جب انہوں نے کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف ہیٹ ٹرک کی۔ انہوں نے سلمان بٹ، یونس خان اور محمد یوسف کو یکے بعد دیگرے پویلین کی راہ دکھائی۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2007 کے فائنل میچ میں بھی عرفان پٹھان مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔اس کے علاوہ عرفان پٹھان کی واحد سنچری پاکستان کے خلاف تھی جو انہوں نے 2007 میں بنگلور میں بنائی تھی۔عرفان پٹھان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ کرکٹ کیلئے کسی نہ کسی طرح اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…