بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

بھارت نے یونیورسٹی میں فیض احمد فیض کی نظم پڑھنے پر پابندی لگا دی، برداشت نہیں کر سکتے، حیران کن موقف

datetime 1  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن) انڈین اینسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں طالبعلموں پر فیض احمد فیض کی نظم ہم دیکھیں گے پڑھنے پر پابندی لگا دی گئی، انتظامہ کا کہنا ہے کہ یہ نظم اینٹی ہندو ہے جس کہ وجہ سے ہم اسے برداشت نہیں کر سکتے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے ان نظم کے نظریے کو سمجھنے کے لئے ایک بنچ تشکیل دے دیا ہے۔

حتمیٰ فیصلہ ابھی جاری نہیں کیا گیا۔یونیورسٹی انتطامیہ نے یہ بینچ ایک استاد کی شکایت کے بعد بنایا۔ استاد نے شکایت کی تھی کہ طالبعلم یہ نظم بہت زیادہ پڑھتے ہیں اور یہ نظم مختلف مظاہروں میں پڑھی جا چکی ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ نظم اینٹی ہندو ہے۔ درخواست میں مزید لکھا گیا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یونیورسٹی میں یہ نظم پڑھنے اور سننے پر پابندی لگا دی جائے۔پینل اس بات کا فیصلہ کر ے گا کہ خواہ اس نظم کا مفہوم کیا ہے اور کیا ان کے طالبعلم بھی مختلف مظاہروں میں شامل ہوتے ہیں یا نہیں۔ان تمام عناصر کو دیکھتے ہوئے پھر حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔یاد رہے کہ فیض احمد فیض نے یہ نظم 1979 میں اس وقت کے ڈیکٹیٹر ضیاء الحق کے خلاف لکھی تھی۔ درحقیقت یہ نظم پاکستان میں فوج راج کے خلاف لکھی گئی تھی۔انڈین انسٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طالبعلموں نے 17 دسمبر کو ایک مظاہرہ کیا تھا جس میں وہ جامعہ میلیا اسلامیہ کے طالبعلموں سے اظہار یکجہتی کر رہے۔ اس مظاہرے میں یہ نظم بار بار سننے میں آئے تھی جس کے جواب میں یونیورسٹی انتظامہ نے اس کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے بنائے جانے والا بنچ مظاہرے کی فوٹیج اور تمام تفصیلات دیکھ کر ہی کسی حتمی فیصلے پر پہنچیں گے۔ حتمی فیصلے تک نظم پڑھنے پر پابندی عائد رہے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…