لیگی رہنما جاوید لطیف کی نیب میں پیشی، نیب کے ترمیمی آردیننس سے بدبو آرہی ہے،2 ماہ میں کیا ہونے والا ہے؟ دھماکہ خیز دعویٰ کر دیا

1  جنوری‬‮  2020

لاہور(این این آئی) قومی احتساب بیورو(نیب) کے طلب کرنے پر لیگی رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف ضروری ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہوئے۔ نیب کی تفتیشی ٹیم نے جاوید لطیف سے آمدن سے زائد اثاثوں کی کیس میں دوگھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔

واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ احتساب بلا تفریق او ربلا امتیاز ہونا چاہیے لیکن گزشتہ ڈیرھ سالوں میں صرف اپوزیشن کے لوگوں کے علاوہ کسی کو نہیں بلایا گیا۔مجھے جب بھی بلائیں گے میں پیش ہو جاؤں گا۔ انہو ں نے کہا کہ عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں،آپ لنگر خانے کھول رہے ہیں،مہنگائی کا سیلاب اپوزیشن کی گرفتاریوں سے ختم نہیں ہو گا۔نیب کے ترمیمی آردیننس سے بدبو آرہی ہے، اس آرڈیننس کے ذریعے آپ احتساب کا رخ بدلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان داخلی اور خارجی محاذ پر کمزورہورہا ہے،آج ہمیں فکر ہے کہ آزاد کشمیر بھی خطرے میں ہے،ترمیمی آرڈنینس میں ترمیم کرنے کی بجائے نیب کے کالے قانون کو ختم کرنے کے لئے بل لے کر آئیں، بل صرف آپ کا نہیں ہونا چاہیے بلکہ متفقہ ہونا چاہیے،نیب کو ہمیشہ مخالفین کے خلاف استعمال کیا گیا، موجودہ دور میں ترمیمی آرڈیننس اپنے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں دو ماہ میں حکومت تبدیل ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ نیب کے طلب کرنے پر لیگی رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف ضروری ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہوئے۔ نیب کی تفتیشی ٹیم نے جاوید لطیف سے آمدن سے زائد اثاثوں کی کیس میں دوگھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…