جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

حکومت کا 300 خاندانوں کو سال نو پر بڑا تحفہ دیدیا ، طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی)ملائشیا میں محصور 300 پاکستانی باشندوں کو لانے والا طیارہ نیو اسلام آباد پہنچ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مختلف وجوہات کی بنا پر ملائشین حکام کی تحویل میں رہنے والے 300  پاکستانی وطن واپس پہنچے  اس موقع پر ڈی جی اورسیز پاکستانیز ائیرپورٹ پر ان کے

استقبال کے لیے موجود تھے۔ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے  پاکستانی شہریوں کی ملائیشیا سے پاکستان واپس پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا کہ حکومت کی کوششوں سے اب تک 800 پاکستانی ملائیشیا سے وطن واپس آچکے ہیں۔واضح رہے کہ اتنی بڑی تعداد میں افراد کو اتنی جلدی لانے کے لیے کوئی ایئرلائن تیار نہ تھی تاہم پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے فوری طور پر اس معاملے کو اہم قومی فریضہ سمجھتے ہوئے ہم وطنوں کو واپس پاکستان پہنچانے کے لیے خصوصی پرواز چلانے کا اعلان کیا۔پاکستانی شہری مختلف وجوہات ویزا کی میعاد ختم ہونا اور دیگر معمولی خلاف ورزیوں کی پاداش میں ملائیشین حکام کی تحویل میں تھے تاہم وزیر اعظم  عمران خان کی خصوصی کاوشوں سے پاکستانی شہریوں کی رہائی ممکن ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…