اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

سائیکلسٹ نے افواج پاکستان کے ہر مشن کو اپنا مشن قرار دیدیا، وطن سے محبت کرنے والے کھلاڑی پاکستان کا عظیم سرمایہ ہیں، میجر جنرل آصف غفور کا خراج تحسین

datetime 29  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وطن سے محبت کرنے والے نوجوان خصوصاً کھلاڑی پاکستان کے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں اور ایک ایسا عظیم سرمایہ ہیں جو مسقبل میں پاکستان کی بنیادوں کو مضبوط سے مضبوط تر بنائیں گے۔ ہم انشاء اللہ سائیکلسٹ نعیم کو اولمپکس میں فاتح دیکھنا چاہتے ہیں۔

یہ بات ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلشنز (ISPR)میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان رینجرز کے زیر اہتمام ہونے والی ”شکریہ جناح سائیکل ریس 2019“کے چیف آرگنائز ر اور سندھ سائیکلنگ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری ملک کلیم احمد اعوان سے مزار قائد اعظم میں ”شکریہ جناح سائیکل ریس 2019“ کی تقریب تقسیم انعامات میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ میجر جنرل آصف غفور نے شکریہ جناح سائیکل ریس کے چیمپئن نعیم احمد کو اپنے قریب بلایا اور گلے لگاتے ہوئے کہا کہ ہم انشاء اللہ نعیم کو اولمپکس گیمز میں فاتح کی صورت میں دیکھنا چاہتے ہیں اور افواج پاکستان با صلاحیت اور وطن سے محبت کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے ہر دم سہولتیں فراہم کرتی رہے گی۔ کلیم اعوان نے میجر جنرل آصف غفور سے کہا کہ کراچی کے سائیکلسٹ دل وجان کے ساتھ افواج پاکستان کے ہر مشن کو اپنا مشن سمجھتے ہوئے ہر دم تیار رہینگے اور ہم بھی ردالفساد کے سپاہی بن کر فوج کے ساتھ ساتھ چلیں گے۔میجر جنرل آصف غفور نے کلیم اعوان کے جذبات کو سراہا اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…