اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ نے کوالالمپور سمٹ کے حوالے سے چھپنے والے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ اخبار کی خبر گمراہ کن اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہے۔ ایک بیان کے مطابق دفتر خارجہ نے سرکاری سطح پر اداروں میں ہم آہنگی نہ ہونے کی خبر
کو یکسر مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ نیوز رپورٹ میں پالیسی کے اہم فیصلوں میں شامل جامع مشاورت کے عمل کے بارے میں نہ سمجھنے کی بات کی گئی ہے،سفارتی سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات کو نیوز رپورٹ میں نظر انداز کیا گیا ہے۔