اسلام آباد(این این آئی) وزارت پٹرولیم نے کہا ہے کہ پٹرولیم ڈویژن گزشتہ روز گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں کے اضافے کے متعلق خبروں کی تردید کرتی ہے۔ ترجمان کی جانب سے بیان میں کہاگیاکہ اوگرا کا مجوزہ اضافہ نہ تو حتمی ہے اور نہ ہی اسے کسی فورم میں منظوری دی گئی ہے، گیس کی قیمتوں میں ترمیم سال میں دو بار متعدد عوامل کو مدنظر رکھنے کے بعد کی جاتی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ اوگرا آرڈیننس 2002 سیکشن
8 (1) / 8 (2) کے تحت ، اوگرا نے کمپنیوں کی محصولات کے تخمینے کے پیش نظر گیس کی نئی قیمتوں کامشورہ دیاہے۔ ترجمان نے کہاکہ اوگرا آرڈیننس سیکشن 8 (3)کے تحت وفاقی حکومت گیس کی حتمی خریدِ نرخ کا تعین کریگی،حتمی گیس قیمتوں کااعلان وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہاکہ گزارش ہے کہ حتمی گیس نرخوں کا فیصلہ ہونے تک”مجوزہ قیمتوں’’ کی تشہیر نہ کی جائے۔