اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جسٹس پراجیکٹ پاکستان نامی تنظیم نے لاہور ہائیکورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ سعودی عرب سے صرف 89 قیدی پاکستان واپس پہنچے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے کیس کی سماعت کے دوران تنظیم کی
سربراہ بیرسٹر سارہ بلال نے عدالت کو بتایا کہ سعودی ولی عہد نے دورہ پاکستان کے دوران 2107 قیدی واپس کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر صرف 89 کو ہی شاہی معافی دی گئی۔ عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر رہا ہونے والے پاکستانیوں کی تفصیلات پیش کریں۔