جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بلوچستان کی پہلی وی لاگر کا اعزاز رکھنے والی معروف وی لاگر کی تیسری بار خود کشی کی کوشش،خود کشی کی کوشش کیوں کی؟

datetime 13  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ( آن لائن )معروف وی لاگر انیتا جلیل نے تیسری بار خود کشی کی کوشش کی ہے۔تفصیل کے مطابق بلوچستان کی پہلی وی لاگر کا اعزاز رکھنے والی انیتا جلیل کی تیسری بار خود کشی کی کوشش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر 10 دسمبر کو شیئر کی جانے والی پوسٹ پر انیتا جلیل نے لکھا کہ اب میں بہت بہتر محسوس کر رہی ہوں اور میرا خیال ہے کہ میں تیسری بار خود کشی کی

کوشش کرنے کیلئے تیار ہوں۔ذرائع کے مطابق انیتا کے ساتھی فنکار اس خود کشی کی کوشش کا باعث ہیں۔ تاہم کوئی حتمی وجہ سامنے نہ آسکی۔ یاد رہے کہ بلوچستان کی پہلی وی لاگر انیتا جلیل بلوچی فلم بلوچ آباد میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی،فلم بلوچ آباد کی ہدایتکاری شاکر سعد نے کی ہے اور اس کی شوٹنگ اندرون سندھ اور کراچی میں کی گئی ہے،فلم کم عمری کی شادی، خواتین کو بااختیار بنانے اور تعلیم کی اہمیت جیسے موضوع پر بنائی گئی ہے۔فلم کا ٹریلر حال ہی میں آن لائن جاری کیا گیا ہے۔بلوچستان کے شہر گوادر سے تعلق رکھنے والی انیتا جلیل گوادر کی پہلی وی لاگر ہیں،اپنے موبائل کے کیمرے اور سوشل میڈیا کے ذریعے بلوچستان کے حسین نظاروں اور قدرتی خوبصورتی سے بھرپور وادیوں کی سیر کروانیوالی21 سالہ انیتا جلیل کو بلوچستان کی پہلی خاتون وی لاگر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔انیتا ویڈیوز بنا کر دنیا کو اپنے علاقے کی خوبصورتی دکھاتی ہیں، انیتا نے اپنے وی لاگز کے ذریعے سیاحوں کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ خوبصورت جگہیں بھی متعارف کروائیں۔ تاہم اب انہوں نے اپنی تیسری بار خود کشی کی کوشش کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…