جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

حجاج کی جمع کروائی گئی رقم پر بینکوں سے سود لئے جانے کا انکشاف،صرف 2018 میں حجاج کی رقم پرکتنی بڑی رقم سود کی مد میں لی گئی؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 9  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) وزارت مذہبی امور نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ حجاج کی جمع کروائی گئی رقم پر بینکوں سے سود لیا جاتا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی صدارت میں پیر کو ہوا۔وزارت مذہبی امور نے تحریری جواب میں بتایاکہ حجاج کی جمع کروائی گئی رقم پر بینکوں سے سود لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ برس 3لاکھ 74 ہزار 857 پاکستانیوں نے حج درخواستیں جمع کروائیں۔

تحریری جواب میں بتایاگیاکہ درخواستوں کے ساتھ 106ارب 41 کروڑ روپے سے زائد رقم اکٹھی ہوئی۔ تحریری جواب کے مطابق حجاج کی رقم پر 2018 میں 21کروڑ روپے کا سود حاصل ہوا۔ بتایاگیاکہ گزشتہ پانچ سال کے دوران 1ارب 17 کروڑ روپے کا سود حاصل ہوا۔ تحریری جواب میں بتایاگیاکہ قرعہ اندازی کے بعد ناکام دخواستگزاروں کو رقم واپس کر دی جاتی ہے۔ بتایاگیاکہ سود کی رقم حجاج کی ویکسین، ٹریننگ، ادویات اور میڈیا کیمپین پر خرچ کی جاتی ہے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بتایاکہ کوئٹہ،زیدان سیکشن پر ایک مال گاڑی ہی چلتی ہے جو ایران پاکستان کے لیے درآمدی، برآمدی اشیاء لیجاتی ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ ٹریک کی حالت کی وجہ سے سیکشن پر رفتار 20 تا 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے،ٹرین کا آپشن انتہائی موسمی حالات سے متاثر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریت کا طوفان ٹریک کو ڈھانپ لیتا ہے جبکہ بارش کیوجہ سے بھی وجہ ہے،مذکورہ سیکشن پر فیزیبیلیٹی جائزہ جاری ہے، یہ ٹریک فیزیبیلیٹی اسٹڈی کی بنیاد پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔وزارت صنعت و پیداوار نے بتایاکہ پاکستان سٹیل ملز میں 9 ہزار 477 ملازمین کام کر رہے ہیں،سال 2013 سے اب تک 5 ہزار 661 ملازمین ریٹائرڈ ہوئے،مالی سال 2019 اور 2020 کی تنخواہوں کے لئے وفاقی حکومت نے 4 ارب 10 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے،سٹیل ملز کے ملازمین کو ستمبر 2019 تک کی تنخواہیں ادا کی جا چکی ہیں،اکتوبر نومبر 2019 کی تنخواہیں فنانس ڈویڑن جاری کر رہا ہے،

مالی مشکلات کے باعث 2013 سے ریٹائرڈ افراد کو ادائیگیاں نہیں کی جا سکیں۔پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کی جون کے آخری ہفتے میں ہوئی کابینہ نے قیمتیں بڑھانے کی منظوری دی،ادویات کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ ڈرگ پر آئسنگ کمیٹی کرتی ہے۔ڈاکٹر نوشین حامد نے بتایاکہ اس مرتبہ ڈینگی سے مقابلے کے لئے پوری طرح تیار ہیں،پچھلی دفعہ ڈینگی سے

نمٹنے کے لئے پوری تیاری نہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ہر سال فروری مارچ میں ڈینگی سپرے کردیا جانا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ سال 2017 میں پاکستان آبادی کے لحاظ سے چھٹا بڑا ملک تھا، حالیہ مردم شماری کے بعد پاکستان 21 کروڑ 83 لاکھ 26 ہزار آبادی کے ساتھ پانچواں ملک بن چکا ہے۔ وزارت قومی صحت نے بتایاکہ موجودہ شرح نمو سالانہ 2.4 فیصد کے ساتھ پاکستان کی آبادی 2047 تک 37 کروڑ 60 لاکھ ہو جائے گی۔ مولانا عبد الاکبر چترالی نے کہاکہ اللہ نے قرآن میں ہر ذی روح کو رزق کا وعدہ کیا ہے، اللہ کے حکم میں مداخلت کر کے نا فرمانی نہ کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…