اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 21 سینٹ فی بیرل کمی ہو گئی جس کے بعد برینٹ خام تیل 64 ڈالر 18 سینٹس فی بیرل ہو گیاہے جبکہ دوسری جانب امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت
بھی 28 سینٹ کم ہو گئی ہے ، امریکی خام تیل 58 ڈالر 92 سنٹس فی بیرل ہو گیاہے ۔ خام تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ چینی برآمدات میں کمی ہے ، تجارتی جنگ کے باعث چینی برآمدات مسلسل کمی کا شکار ہیں ۔