کوئٹہ(آن لائن) روس کوئٹہ سے تفتان تک ریلوے ٹریک تعمیر کرے گاریلوے ٹریک 637کلومیٹرطویل ہو گا،فزیبیلٹی رپورٹ کی تیاری کی ہدایات ذرائع کے مطابق روس بلوچستان میں کوئٹہ سے تفتان تک ریلوے ٹریک تعمیر کرے گی اس سلسلے میں رپورٹ کی تیاری بھی شروع کر دی گئی براڈ گیج ریلوے لائن کو اسٹینڈرڈ گیج سے
تبدیل کر کے میر جاوا میں ایران کے ریلوے سسٹم سے منسلک کیا جائے گامنصوبے کے حوالے سے جلد روس کا ایک وفد اسلام آباد کا دورہ کرے گا نئے ریلوے ٹریک کے باعث ریلوے سسٹم ترکی سے بھی منسلک ہو جائے گا ریلوے لائن سے تجارتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ زائرین بھی ٹرین کے ذریعے ایران جاسکیں گے۔