لندن(این این آئی) شریف خاندان کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت بہتر نہیں ہو رہی، ان کو مکمل علاج کے لئے امریکا لے جانا پڑ سکتا ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کے دماغ کو خون سپلائی کرنے والی شریان کی رکاوٹ دور کرنے کی ٹیکنالوجی برطانیہ میں دستیاب نہیں ہے، ان کی صحت بہتر نہیں ہو رہی۔ ان کو مکمل علاج کے لئے امریکا لے جانا پڑ سکتا ہے۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے برطانیہ کو ایک خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف
ضمانت کے بعد آپ کے ملک میں زیر علاج ہے۔ خط میں برطانوی حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ نواز شریف کا علاج جیسے ہی مکمل ہو، انہیں واپس پاکستان بھیجا جائے۔ خط کے ساتھ نواز شریف کے مقدمات اور ضمانت کی تفصیلات بھی بھیجی گئی ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے چند روز قبل پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ نواز شریف جس ملک میں بھی جائیں گے اس ملک کو نواز شریف کے حوالے سے خط لکھا جائے گا۔