منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

نہ انتظار، نہ سفارش، نہ رشوت،تھانوں کو کام کرنے کانیا ضابطہ اخلاق دے دیا گیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)نہ انتظار، نہ سفارش، نہ رشوت،تھانوں کو کام کرنے کانیا ضابطہ اخلاق دے دیا گیا، تھانے میں پبلک ڈیلنگ اورپولیس ورکنگ ایریا الگ الگ ہو ں گے، درخواست اور ایف آئی آر کے زیادہ سے زیادہ درمیانی وقفہ کا تعین کردیا گیا ہے جس کی لسٹ ہر تھانہ میں آویزاں ہو گی جبکہ سی پی او نے کہا ہے کہ ایماندار شخص کمزور نہیں ہوسکتا، کمزوری اور بزدلی ایمانداری کی نفی ہے۔

سی پی او ٓفس راولپنڈی میں تھانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے تھانہ جات کے محرروں اور فرنٹ ڈیسک سٹاف کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں انہیں تھانے کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے تربیت دی گئی، ایف آئی آر کے اندراج، شہریوں سے روابط، ریکارڈ کی تکمیل و ترسیل،گرفتاری کے قواعد و ضوابط کے بارے میں تربیت دی گئی۔تربیتی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ڈی آئی جی محمد احسن یونس نے کہا کہ راولپنڈی پولیس میں اصلاحات لاتے ہوئے تھانوں میں پبلک ڈیلنگ اور پولیس ورکنگ ایریا کو الگ الگ کیا جا رہا ہے،تھانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے،نظام کو بہتر بنانے کے لئے تھانے میں تعینات محرر سٹاف پبلک ڈیلنگ نہیں کرے گا، پبلک ڈیلنگ کا ذمہ دار صرف فرنٹ ڈیسک کا عملہ ہوگا، درخواست اور ایف آئی آر کے زیادہ سے زیادہ درمیانی وقفہ کا تعین کردیا گیا ہے جس کی لسٹ ہر تھانہ میں آویزاں ہو گی، سی پی او راولپنڈ ی نے کہا کہ میری پولیسنگ میں تھانہ کے محرارن بہت اہمیت رکھتے ہیں، آپ کو اپنے کام کو بہتر بنا کر سروس کے معیار کو بہتر بنانا ہو گا، اس سلسلہ میں ماہانہ میٹنگ کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کرائم پاکٹس پر کرائم روکنا پولیس کی اولین ذمہ دار ی ہے، کرائم پاکٹس پر جرم سرذد ہونے پر متعلقہ افسران کو جواب دہ ہونا پڑے گا،ایف آئی آر کے ساتھ ایڈوائزری جائے گی،فرنٹ ڈیسک عملہ E-TAGکے ساتھ چیک لسٹ لگائیں،سی پی او نے کہا کہ ایماندار شخص کمزور نہیں ہوسکتا، کمزوری اور بزدلی ایمانداری کی نفی ہے، ہمیں اپنے آپ کو بدلنا ہوگا، قانون کے مطابق احکامات نہ ماننے پر جوابدہی ہوگی، میرے لئے تمام افسران اور ملازم برابر ہیں، پولیس والا بننے سے پہلے عام شہری بن کر سوچیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…