اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)5 مزیدوزارتوں کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کی تیاریاں،نجی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک سے 19 گریڈ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔
جب کہ 20سے 22 گریڈ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد ریلیف دیا جائے گا۔سینئر صحافی سہیل بھٹی کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ سمیت پانچ وزارتیں جس کے اندر ڈویژن بھی شامل ہے،اس کے علاوہ وزارت منصوبہ بندی و ترقی،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور اکنامک افیئر ڈویژن بھی شامل ہے۔ان پانچ وزارتوں کے افسران اور ملازمین مہنگائی کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔دیگر وزاتوں کے مقابلے میں ان وزارتوں کو وقت بھی زیادہ دینا پڑتا ہے۔اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے ان وزارتوں کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے ایک سمری بھی وزیراعظم عمران خان کو بھجوائی گئی ہے۔سمری میں وزیراعظم عمران خان سے سفارش کی گئی ہے کہ ایک سے 19 گریڈ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فیصد اضافہ کیا جائے۔اتنے زیادہ اضافے کا مطالبہ اس لیے کیا گیا ہے کہ کیونکہ ان وزارتوں میں ملازمین بہت زیادہ وقت دیتے ہیں۔اس کے علاوہ 20سے 22 گریڈ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کہ تجویز دی گئی ہے۔سمری کے منظور ہونے کے بعد یکم جنوری سے ملازمین کو ریلیف ملنا شروع ہو گا۔