اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں نہرخیام پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے ریفرنس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی،سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی منظور قادر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔ جمعہ کو احتساب عدالت نے مرکزی ملزم سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کیسابق ڈی جی منظورقادرکے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔مسلسل غیر حاضری پر منظور قادر کے وارنٹ گرفتاری
جاری کئے گئے۔ نیب کے مطابق دو ملزمان عباس علی اوررؤف اخترفاروقی کراچی جیل میں ہیں، شریک ملزم عبدالرزاق کی ایک روز کے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔ بعد ازاں کیس کی سماعت17 دسمبرتک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔منظور قادر پر ایک ارب روپے کی رشوت کا الزام ہے۔ملزمان پرنہرخیام کیپلاٹوں کی الاٹمنٹ میں قواعدوضوابط کی خلاف ورزی اور اختیارات سے تجاوزکرنے کا الزام ہے