ہفتہ‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2024 

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم کرنے کے حکومتی دعوے کے باوجود روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، ادارہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کردیے

datetime 4  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم کرنے کا حکومتی دعویٰ اپنی جگہ مگر عوام کا کچن کا خسارہ ہے کہ بڑھتا ہی جارہا ہے، ادارہ شماریات کے مطابق نومبر کے آخری ہفتے بھی مہنگائی کی اوسط شرح 22 فیصد سے زیادہ رہی۔

آلو، گھی، چاول، تمام دالوں، اورگوشت کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق نومبر کے آخری ہفتے کے دوران کھانے پینے اور روزمرہ استعمال کی 16 بنیادی اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے باعث ہفت روزہ بنیاد پر مہنگائی میں اضافے کی اوسط شرح 19 فیصد ہو گئی، جبکہ 30 ہزار روپے ماہانہ کمانے والوں کے لیے مہنگائی کی شرح 22.2 فیصد رہی۔ہفتے کے دوران مارکیٹ میں آلو، گھی،چاول،  تمام دالوں، کیلے،مٹن اور بیف کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ سگریٹ، جلانے کی لکڑی، انرجی سیور اور صابن بھی مہنگا ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق رپورٹ کے مطابق ہفتے کے دوران مارکیٹ میں کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی 51 بنیادی اشیا میں سے 44 اشیا گزشتہ سال سے مہنگی فروخت ہوئیں۔مارکیٹ میں سبزیوں کی سپلائی بڑھنے کے باوجود ابھی بھی ٹماٹر کی قیمت گزشتہ سال کے مقابلے میں 470 فیصد،  پیاز کی 187 فیصد اور لہسن کی 126 فیصد زیادہ ہے۔ دال مونگ گزشتہ سال سے 59 فیصد، آلو 58 فیصد، دال ماش 43 فیصد اور چینی 31 فیصد مہنگی ہے۔

موضوعات:



کالم



پاور آف ٹنگ


نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…