بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

مریضوں کومفت ادویات کے ساتھ ساتھ ہرقسم کے ٹیسٹوں کی بھی سہولت کی فراہمی ، حکومت نے شاندار اعلان کر دیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاہے کہ ایڈزجیسی مہلک بیماری سے احتیاط کے ذریعے بچاجاسکتاہے، صحت مندزندگی کیلئے مثبت رویے اپناکراس بیماری سے چھٹکارہ حاصل کیاجاسکتاہے،پنجاب ایڈزکنٹرول پروگرام کے تحت تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایڈزکے مریضوں کی بہترین دیکھ بھال کی جاتی ہے،پنجاب کی تمام جیلوں میں سکریننگ کاعمل تیزکردیاگیاہے۔ ایچ آئی وی(ایڈز) سے

بچاؤکے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب بھرمیں اس موذی بیماری کے نقصانات اوربچاوکیلئے احتیاطی تدابیرسے متعلق آگاہی مہم جاری ہے۔ لایڈزکی روک تھام کیلئے حکومت تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے۔ وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب ایڈزکنٹرول پروگرام کے تحت ایڈزپرقابوپانے کیلئے وسیع پیمانے پرآگاہی کی ضرورت ہے۔ پنجاب ایڈزکنٹرول پروگرام کے تحت ایڈزکے مریضوں کومفت ادویات کے ساتھ ساتھ ہرقسم کے ٹیسٹوں کی بھی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب ایڈزکنٹرول پروگرام کوایڈزپرقابوپانے کیلئے ہرقسم کے درکاروسائل فراہم کئے جائینگے۔ صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے ایچ آئی وی ایڈزسے بچاوکے عالمی دن کے موقع پر اپنے ویڈیوپیغام کے ذریعے بتایاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت گیارہ ہزارکے قریب ایڈزکے مریضوں کومفت ادویات وعلاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ایک مریض کی تشخیص کرنے کیلئے پچیس ہزارروپے خرچ ہوتے ہیں۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ حکومت پنجاب مریضوں کوتمام تشخیصی ٹیسٹوں کی سہولت مفت فراہم کرتی ہے۔ ہم سرکاری آگاہی سنٹرزسے معلومات لے کر ایڈزبارے آگاہی حاصل کرسکتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ مریض اس موذی بیماری سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے دوائی کاناغہ بالکل نہ کریں۔اپنے پیاروں کواس بیماری سے بچانے کیلئے

ایڈزکے مریض اپناعلاج معالجہ جاری رکھیں۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ ایڈزسے مریض کی قوت مدافعت بری طری متاثرہوتی ہے۔ حکومت پنجاب صوبہ بھرمیں چھبیس سنٹرزکے ذریعے ایڈزکے مریضوں کوعلاج معالجہ اورادویات کی مفت سہولت فراہم کررہی ہے جبکہ باقی بیس اضلاع میں

انسدادایڈزسینٹرزکے عملہ کی تربیت کاآغازکیاجاچکاہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ اگلے مالیاتی سال آنے تک پنجاب کے تمام اضلاع میں ایڈزکے مریضوں کیلئے سنٹرزقائم ہونگے۔کسی بھی شخص میں ایڈزکی تشخیص ہونے کے بعدنام صیغہ رازمیں رکھتے ہوئے علاج شروع کردیاجائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…