بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

زمبابوے کے بینکوں کی کل دولت 5 امریکی ڈالر کے برابر

datetime 14  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)زمبابوے کی دم توڑتی معیشت اپنی تاریخ کے خراب ترین موڑ پر پہنچ کر ہائپر افلیشن کا شکار ہوگئی ہے جہاں ملک میں موجود کل بینک اکاو¿نٹس کی مالیت 175 کوارڈرلین زمبابوین ڈالرہے جو کہ 5 امریکی ڈالر کے برابر ہے۔زمبابوے کے مرکزی بینک کے مطابق صدر رابرٹ موگابے نے مقامی کرنسی کی مالیت کوارڈریلین ڈالر کو چند امریکی ڈالر کے عوض تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بے قیمت ہوتی ہوئی کرنسی کو سہارا دیا جاسکے۔ زمبابوے ڈالر کو امریکی اور دیگر غیر ملکی کرنسیوں میں تبدیل کرنے کا آغاز 2009 سے جاری ہے جب ملک کی معیشت ہائپر افلیشن کا شکار ہوگئی تھی جس کا تناسب 500 ارب فیصد تک پہنچ گیا تھا اور لوگ ڈبل روٹی اور دودھ کی خریداری کے لیے بھی پلاسٹک بیگ میں رقم بھر کر لے جایا کرتے تھے۔مرکزی بینک کے جاری بیان کے مطابق جن لوگوں کے بینک اکاو¿نٹ مارچ 2009 سے قبل زمبابوین ڈالر میں تھے وہ اپنے بینک سے رابطہ کر کے ان نوٹوں کو ڈالر میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ بیان کے مطابق اس کا مقصد مقامی کرنسی کو ختم کرکے امریکی ڈالر میں تبدیل کرنا ہے جب کہ اس وقت بینکوں میں موجود رقم کی کل مالیت 175 کوارڈریلین زمبابوے ڈالر ہے جو کہ 5 امریکی ڈالر کے برابر ہے اس کا مطلب ہے کہ ایک امریکی ڈالر 35 کوارڈریلین زمبابوے ڈالر کے برابر ہے۔مرکزی بینک نے تمام اکاو¿نٹ ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ جن کے پاس قدیم زمبابوین ڈالر ہیں وہ کسی بھی بینک سے ہر 250 ٹرئلین بینک نوٹ کے عوض ایک امریکی ڈالر حاصل کرسکتے ہیں اس کا مطلب ہے کہ جس شخص کے پاس 100 ٹریلین کے نوٹ ہیں وہ بینک کو دے کر اس کے بدلے 40 امریکی سینٹ حاصل کر سکتا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…