جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

موجودہ ماحول ناقابل برداشت ہو گیا،حکومت کے حامی بھی متنفر ہو رہے ہیں،اب کیا ہونے والا ہے؟ راجہ ظفر الحق نے بڑی پیش گوئی کردی

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

ایبٹ آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنماء سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہاہے کہ ملک میں فوری شفاف الیکشن ضروری ہوچکے ہیں، مہنگائی اور بے انصافی سے پورا ملک شکنجہ میں آ یا ہوا ہے اوپر سے انکا ماحول ناقابل برداشت ہو رہا ہے اور ان کے حامی بھی متنفر ہو رہے ہیں، نواز شریف صحت یاب ہوکر ضرور واپس آ ئیں گے۔ وہ ایبٹ آ باد میں مسلم لیگ ن کے

سینیئر نائب صدر سردار عبد الرشید کے بیٹے کی دعوت ولیمہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، اس موقع پر سابق گورنر خیبر پختون خوا سردار مہتاب احمد خان،سینیٹر بیرسٹر جاوید عباسی،مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹھہ کے علاوہ ضلعی جنرل سیکرٹری ملک شفیق اعوان،ندیم مغل،و تحصیل کے عہدیداران بھی موجود تھے، سینیٹر راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا ملک میں دوبارہ الیکشن کروایا جائے، شفاف انتخابات ہوں اس میں کسی کی کوئی مداخلت نہ ہو، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا شہر اقتدار میں آزادی مارچ پر عزم اجتماع تھا جس میں کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوئی،کسی ایمبولینس کا راستہ روکنے کی کوشش نہیں ہوئی جو ملک کی تاریخ کا عظیم اجتماع تھا انہوں نے آگے کے لائحہ عمل کے بارے میں بتایا رہبر کمیٹی میں اپوزیشن کی ہر پارٹی کا ایک ایک نمائندہ ہے جو تمام فیصلوں میں شریک ہوتے ہیں، سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے بارے حکومتی قیاس آرائیوں کی نفی کرتے ہوئے بتایا کہ انکی بیماری کے متعلق ڈاکٹرز کا بورڈ حکومت نے خود بنایا تھا جس میں شوکت خانم کے سربراہ نے میاں نواز شریف کی بیماری کو تشویشناک قرار دیا تھا کیونکہ انکی تلی میں کچھ مسئلہ تھا یہاں اس کی تشخیص اور علاج ممکن نہیں تھا اب ان کے انگلینڈ میں ٹیسٹ ہو رہے شوگر اور دل کے امراض ہیں اور دل میں سات اسٹنٹ موجود ہیں،پہلے بھی یہاں اسٹنٹ تبدیلی کے دوران بلیڈنگ شروع ہوئی تھی اس پر بائر سے ڈاکٹر کو بلایا گیا تھا جس سے انکا علاج کیا اور سختی سے تاکید کی وہ یہاں علاج نہ کروائیں،انہوں نے کہا میاں نواز شریف کے بارے میں حکومت اور عمران خان کے الفاظ درست نہیں تھے انہیں کوئی غلط بریفنگ دیتا ہے جس سے انکی بعد میں سبکی بھی ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ وہ جہاز کی سیڑھیوں پر بھاگ کر اوپر چڑھے حالانکہ اس وقت ادھر کچھ لوگ موجود تھے وہ ہم سے بھی نہیں مل سکے،گاڑی سے ہی ہاتھ ہلا یا تھا انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے آپ کو اتنا اونچا نہ کریں کہ اللہ تعالیٰ ناراض ہو،میں سمجھتا ہوں میاں نواز شریف واپس آئیں گے انکا پچھلا۔ ریکارڈ سب کے سامنے ہے کیونکہ پہلے بھی اپنی مرحوم اہلیہ کو زندگی اور موت کی کشمکش میں چھوڑ کر اپنی بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر آئے تھے اور جیل میں ناکافی صورتحال کے باوجود مستحکم رہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…